اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6646
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ اپنے دادا سے
روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو خصلتیں ایسی ہیں کہ وہ جس میں ہوں تو
اللہ اُسے شاکر صابر لکھ دیتا ہے: جو اپنے دین میں خود سے برتر پر نظر رکھے اور اس کے نقش قدم پر
چلے۔ اور اپنی دنیا کے بارے میں خود سے کمتر پر نظر رکھے اور اللہ کی عطا کردہ فضیلت پر وہ اس کی
تعریف کرے تو اللہ اس کو شکر گزار صابر لکھ دیتا ہے اور جو شخص اپنے دین میں خود سے کمتر کو دیکھے اور
اپنی دنیا کے بارے میں برتر کو دیکھے اور افسوس کرے اُس چیز پر جو اس سے چھوٹ گئی ہے تو اللہ اس کو
نہ شکر گزار لکھتا ہے اور نہ صابر۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2512 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.