Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Heart-Softening Narrations

Hadith 5154

بَابُ الْإِنْذَارِ وَالتَّحْذِيرِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Heart-Softening Narrations

بَابُ الْإِنْذَارِ وَالتَّحْذِيرِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5154Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6775
سیدنا نعمان بن بشیر نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نبوت تم میں جب تک اللہ اس کا رہنا چاہیگا رہیگی، پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھالیگا، پھر خلافت طریقۂ نبوت پر ہوگی جب تک اللہ تعالیٰ اس کا رہنا چاہیگا رہینگی، پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھالیگا، پھر کاٹ کھانے والی بادشاہت ہوگی اور وہ اسوقت تک رہیگی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے کہ وہ رہے پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھالیگا، پھر قہر آلود بادشاہت ہوگی اور وہ قائم رہیگی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے کہ وہ رہے، پھر اللہ تعالیٰ اسے اٹھالیگا، پھر طریقۂ نبوت پر خلافت ہوگی، پھر آپ نے سکوت فرمایا، حبیب نے فرمایا: جب عمر بن عبدالعزیز خلیفہ ہوئے تو میں نے انہیں یہ حدیث یاد دلاتے ہوئے لکھا اور کہا: مجھے امید ہے کہ آپ کاٹ کھانے والی اور قہر آلود بادشاہت کے بعد والے امیر المومنین ہوئے ہیں آپ اس سے خوش ہوئے اور آپ کو یعنی عمر بن عبدالعزیز کو یہ بات بہت پسند آئی۔ (احمد، بیہقی، دلائل النبوۃ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5378 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 18406 (unverified) 45% confidence

Mishkat (candidate) 5378

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری نے فرمایا: بطریقہ نبوت پر دوسری مرتبہ جو خلافت ہونے والی ہے اس سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مہدی رحمہ اللہ تعالیٰ کا زمانہ مراد ہے۔