Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5211

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5211Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6829
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا تم نے ایسا1 شہر سنا جسکا ایک کنارہ خشکی میں ہے اور اسکا دوسرا کنارہ سمندر میں انہوں نے عرض کیا: ہاں یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ اس پر اولاد اسحق کے ستر ہزار (غازی) جنگ کرینگے۔ تو جب وہ اسکے پاس پہنچینگے اور اتر جائینگے تو نہ وہ ہتھیاروں سے جنگ کرینگے اور نہ ہی تیر پھینکیں گے۔ وہ ”لا اله الا الله والله اكبر“ (نعرۂ تکبیر) کہیں گے تو اسکا ایک کنا رہ گر جائیگا، ثور بن یزید راوی کہتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ آپ نے اسکے سوا فرمایا یا نہ وہ کنارہ جو دریا میں ہے، پھر وہ دوسری مرتبہ بھی ”لا اله الا الله والله اكبر“ کا نعرہ بلند کریں گے تو اسکا دوسرا کنارہ بھی گر جائیگا پھر وہ تیسری مرتبہ کہیں گے ”لا اله الا الله والله اكبر“، تو ان کیلئے وہ کھول دیا جائیگا، چنانچہ وہ اس میں داخل ہونگے اور مال غنیمت کو پائیں گے، پس اس دوران کہ وہ اموال غنیمت کی تقسیم کررہے ہونگے کہ اچانک ان تک ایک چیخ آئیگی، کوئی کہے گا دجال نکل چکا ہے تو وہ ہر چیز چھوڑ دینگے اور لوٹ جائینگے۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2920a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Have you heard of a city

(1) His statement: “Have you heard of a city” refers to a city in the Roman lands. It is said it is likely Constantinople, as it is the capital of the Romans, called Byzantium, with a wall twenty-one cubits high, a rectangular church, and a tall column with four gates, topped with a copper horse and rider holding a golden orb, built by Constantine. It is possible it refers to another city, as Constantinople is conquered with much fighting, while this city is conquered merely by saying “There is no god but Allah” and “Allah is the Greatest.” (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: هل سمعتم بمدينة : قال شارح هذه المدينة في الروم. وقيل: الظاهر أنها قسطنطينية، ففي القاموس»: هي دار ملك الروم، وفتحها من أشراط الساعة، وتسمى بالرومية بورنطيا، وارتفاع سورة أحد وعشرون ذراعا، و كنيستها مستطيلة وبجانبها عمود عال في دور أربعة أبواع تقريبا، وفي رأسه فرس من نحاس وعليه فارس، وفي إحدى يديه كرة من ذهب، وقد فتح أصابع يده الأخرى مشيرا بها، وهو صورة قسطنطين بنيها. ويحتمل أنه مدينة غيرها، بل هو الظاهر؛ لأن قسطنطينية تفتح بالقتال الكثير، وهذه المدينة تفتح بمجرد التهليل والتكبير. كذا في المرقاة».