Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5210

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5210Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6828
سیدنا ذومخبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: تم اہل روم سے امن والی صلح کرو گے، پس تم اور وہ اپنے پیچھے سے آنے والے دشمن سے جنگ کرینگے تو تمہیں فتح حاصل ہوگی اور تم مال غنیمت حاصل کرو گے اور سلامت رہو گے، پھر تم واپس ہوں گے یہاں تک کہ تم ٹیلوں والی سبزہ دار زمین میں اترو گے، تو عیسائیوں میں سے ایک آدمی صلیب اٹھا کر کہے گا صلیب غالب آگئی تو مسلمانوں میں سے ایک شخص غضبناک ہوگا اور اسے توڑ ڈالے گا، تو اس وقت رومی عہد شکنی کرینگے اور جنگ کیلئے جمع کریں گے اور بعض راویوں نے زیادہ کہا ”پھر مسلمان اپنے ہتھیاروں کی طرف جوش سے بڑھیں گے اور جنگ کرینگے تو اللہ اس جماعت کو شہادت کے ذریعہ عزت دیگا“۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4292 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.