Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5284

بَابُ قِصَّةِ ابْنِ صَيَّادٍ ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ قِصَّةِ ابْنِ صَيَّادٍ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5284Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6910
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ میں ایک یہودی عورت نے ایک ایسے لڑکے کو پیدا کیا جسکی ایک آنکھ سپاٹ اور اسکے داڑھ1 آگے آئے ہوئے تھے، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اندیشہ ہوا کہ وہ دجال ہو، پس آپ نے اسے چادر کے اندر گنگناتے ہوئے پایا، اتنے میں اسکی ماں نے کہا: اے اللہ کے بندے یہ ابوالقاسم ہیں، تو وہ چادر سے باہر نکل گیا، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ارے اسے کیا ہوا! اللہ اسے غارت کرے، اگر وہ اسے چھوڑ دیتی تو وہ بیان کر دیتا اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کے ہم معنی حدیث ذکر فرمایا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اجازت دیجئے کہ میں اسے قتل کر دوں، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہی (مسیح دجال) ہے تو اسکو قتل کرنے والے تم نہیں ہو عیسیٰ بن مریم علیہما السلام ہی اس کے قتل کرنے والے ہیں، اور اگر یہ وہ نہیں ہے تو تمہیں اس بات کی اجازت نہیں کہ کسی ایسے آدمی کو قتل کرو جو اہل معاہدہ سے ہو، اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندیشہ کرتے رہتے تھے کہ یہ دجال ہو۔ (شرح السنۃ)۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

prominent canine teeth

(1) His statement: “prominent canine teeth”: This Hadith supports the narration of “most harmful” in the previous Hadith. Allah knows best. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : طالعة نابه وهذا الحديث يقوي رواية أضرس فيما تقدم، والله تعالى أعلم. كذا في «المرقاة».