Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5289

بَابُ قِصَّةِ ابْنِ صَيَّادٍ ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ قِصَّةِ ابْنِ صَيَّادٍ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5289Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6915
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ تک ابن صیاد کے ساتھ تھا، اس نے مجھ سے کہا کہ میں لوگوں سے مصیبت اٹھایا ہوں وہ کہتے ہیں کہ میں دجال ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ اسے اولاد نہیں ہوگی اور مجھے تو اولاد ہوئی ہے، کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ کافر ہوگا؟ اور میں تو مسلمان ہوں، کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ نہ تو مدینہ میں داخل ہوگا اور نہ مکہ میں اور میں مدینہ سے آیا ہوں اور مکہ کا ارادہ کر رہا ہوں۔ پھر اس نے مجھے گفتگو کے آخر میں یہ کہا کہ آگاہ رہو! اللہ کی قسم میں اس (دجال) کی پیدائش کی جگہ، اس کا ٹھکانا اور وہ کہاں ہے سب جانتا ہوں، اور اسکے ماں باپ کو پہچانتا ہوں، آپ نے فرمایا: اس نے مجھے شبہ میں ڈال دیا، آپ نے فرمایا: میں نے اس سے کہا: دن بھر تجھ پر ہلاکت ہو۔ آپ نے فرمایا: اس سے کہا گیا: کیا تجھے اس بات سے خوشی ہوتی ہے کہ وہ دجال تو ہی ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ بولا! اگر یہ بات مجھ پر پیش کر دی جائے تو میں ناپسند نہیں کروں گا۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2927a (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.673

Confidence and text similarity are not editorial verification.