Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5460

Chapter on Description of the Fire and Its People

In this book

Current reading

Trials

Chapter on Description of the Fire and Its People

Zujajat al-Masabih 5460Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7106
اور انہی سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن دنیا والوں میں سے سب سے زیادہ خوشحال آدمی لایا جائیگا جو اہل دوزخ میں سے ہوگا اور اسکو دوزخ میں ایک غوطہ دیا جائیگا، پھر اس سے کہا جائیگا اے انسان کیا تو نے کبھی کوئی بھلائی کو دیکھا ہے یا تجھ پر کوئی نعمت گزری ہے؟ تو وہ کہے گا نہیں خدا کی قسم اے میرے پروردگار۔ اور سب سے زیادہ دنیا میں مصیبت زدہ انسان کو لایا جائیگا جو جنتیوں میں سے ہوگا اور اسکو جنت میں ایک غوطہ دیا جائیگا اور اس سے کہا جائیگا اے انسان کیا کبھی تو نے کوئی مصیبت کو دیکھا ہے، کیا کبھی تجھ پر کوئی سختی گزری ہے تو؟ وہ کہے گا نہیں خدا کی قسم اے میرے پروردگار مجھ پر نہ کوئی مصیبت آئی اور نہ میں نے کبھی کوئی سختی دیکھی۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2807 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.