اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 669
ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
پاس تھے انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بطن مبارک پر امام حسن یا امام حسین
رضی اللہ عنہما ہیں۔ ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ صاحبزادے نے پیشاب فرما دیا، ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ
کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بطن مبارک پر پیشاب کی دھاریں بہہ
رہی ہیں، ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم فوراً اُچھٹے کہ ان کو ہٹا دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ میرے بچے کو چھوڑ دو اور میرے بچے کو مت گھبرا دو۔ ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر
آپ نے پانی منگوایا اور اس پر بہا دیا۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے اور طحاوی نے بھی اسی
طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 505 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 505
Confidence and text similarity are not editorial verification.