ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بچے لائے جاتے تھے تو آپ ان کے لئے دعا فرماتے تھے، ایک دفعہ
ایک بچہ آپ کے پاس لایا گیا تو اس نے آپ پر پیشاب کر دیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس پر پانی
خوب بہا دو۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے، جس کی اسناد صحیح ہے۔)