Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5968

Chapter on the Comprehensive Virtues

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Comprehensive Virtues

Zujajat al-Masabih 5968Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7686Noor 7687
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں مشقت کا مارا ہوں(14) تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنی کسی زوجہ کے پاس کسی کو بھیج کر دریافت فرمایا تو انہوں نے کہا قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں، پھر آپ نے دوسری زوجہ کے پاس بھیجا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا اور تمام ازواج نے اسی طرح کی بات بتائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ان کی ضیافت کرے گا اللہ اس پر رحم فرمائے۔ انصار میں سے ایک صاحب اٹھے جن کو ابوطلحہ کہا جاتا ہے اور انہوں نے کہا میں یا رسول اللہ! اور ان کو لے کر اپنے گھر گئے اور اپنی بیوی سے کہا کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ تو اس نے کہا سوائے میرے بچوں کی غذا کے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بچوں کو کسی چیز سے بہلاؤ اور سلادو، اور جب ہمارے مہمان آ جائیں تو ان کو دکھاؤ کہ ہم بھی کھا رہے ہیں، پھر جب وہ اپنا ہاتھ کھانے کے لئے بڑھائیں تو تم اٹھ کر چراغ ٹھیک کرنے کیلئے جاؤ اور اس کو بجھا دو، بس وہ ایسا ہی کیں، چنانچہ سب بیٹھے اور مہمان کھانے اور یہ دونوں بھوکے رات گزارے، جب صبح ہوئی تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ خوش ہوا اور راضی ہوا فلاں مرد و فلاں خاتون سے۔ اور ایک دوسری روایت میں اسی کے مثل ہے، لیکن اس میں انہوں نے ابوطلحہؓ کا نام نہیں لیا، اور اس روایت کے آخر میں ہے: پس اللہ تعالیٰ یہ آیت نازل فرمائی: ”وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ“،(59، الحشر، آیت نمبر:9) اور وہ اپنے نفسوں پر ترجیح دیتے ہیں اگرچہ ان کو بھوک ہو۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3798 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2054a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

exhausted

(1) The statement “exhausted”: Meaning poor, afflicted by hardship or hunger. The statement “and all of them said likewise”: Perhaps this was in the early days before the conquest of Khaybar and other victories when spoils and wealth were acquired. The statement “distract them”: Meaning soothe them with something to occupy them and put them to sleep, likely so they would not see the guest eating and desire food, as is common with children. The statement “show that”: Meaning bring the food, as she was elderly, and this was before the obligation of hijab. The statement “that we are eating”: Meaning all of us, so the guest would not feel uneasy if he saw someone refrain from eating. The statement “extinguish it”: Meaning to create darkness so he would not notice their abstention from eating. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: مجهود أي فقير أصابه الجهد، وهو المشقه والحاجة أو الجوع. وقوله: «وقلن كلهن مثل ذلك. ولعل هذا كان في أول الحال قبل أن يفتح خيبر وغيرها ويحصل الغنائم والأموال. وقوله: «قال فعلليهم أي سكنيهم من علله بشيء، أي الهاه به ونوميهم أي رقديهم، وكأنه قصد أنهم إن يروا أكل الضيف، فيشتهوا كما هو عادة الأولاد. وقوله: «فأريه» أي فأحضريه؛ لأنها كانت عجوزا، والقضية قبل الحجاب، وأظهريه أنا» أي جميعنا نأكل» أي من هذا الطعام، فإن الضيف إذا رأى إن أحدا امتنع من الأكل ربما تشوش خاطره. وقوله: «فأطفئيه» أي ليقع الظلام، فلا يطلع على امتناعنا من أكل الطعام. كذا في «المرقاة».

Note 1

(14) قوله: مجهود۔ یعنی میں تنگدست ہوں، تکلیف میں مبتلا ہوں۔ جهد سے مراد مشقت، ضروریات یا بھوک۔ وقوله: وقلن كلهن مثل ذلك۔ ہوسکتا یہ صورت حال فقر وغیرہ اور مال غنیمت و دیگر اموال کے حصول سے پہلے کی ہو۔ وقوله: قال فعلليهم یعنی ان کو بہلاؤ، دلاسا دو، جیسے کہتے ہیں ”علله بشئ“ اس نے ان کو کسی چیز سے غافل کر دیا و نوميهم یعنی اس کو سلا دو۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ اگر بچے ان کو کھاتے ہوئے دیکھیں گے تو جیسے بچوں کی عادت ہے وہ بھی کھانے کی خواہش کریں گے۔ وقوله: فأريه۔ پس تم آ جانا کیونکہ وہ بوڑھی تھیں، اور یہ واقعہ پردے کا حکم آنے سے پہلے کا ہے، اور یہ ظاہر کرو کہ ہم سب اس کھانے میں سے کھا رہے ہیں۔ کیونکہ مہمان جب دیکھتا ہے کہ کوئی شخص کھانے سے رک گیا ہے تو اس کی وجہ سے بعض دفعہ اس کا دل تشویش میں پڑ جاتا ہے۔ وقوله: فاطفئيه۔ تاکہ اندھیرا ہو جائے تو ہمارے نہ کھانے سے واقف نہیں ہو سکے گا۔