Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues · Chapter 20

Chapter on the Comprehensive Virtues

Section Two on the Virtues of the Wives of the Prophet (ﷺ), may Allah be pleased with them

70 narrations · In source reading order

Hadith 5958

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7673
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ریشم کے کپڑے کا ایک ٹکڑا(1) ہے میں اس کو لیکر جنت میں کسی مقام کا ارادہ نہیں کرتا مگر وہ مجھے اڑا کر وہاں پہنچا دیتا ہے(2) تو میں اس خواب کو حضرت حفصہ سے بیان کیا تو حضرت حفصہ اس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی تو آپ نے فرمایا: تمہارے بھائی نیک آدمی ہیں یا یہ کہ عبداللہ نیک آدمی ہیں۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3739 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2478 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

piece of silk

(1) The statement “piece of silk”: The commentator of Al-Masabih said: This was interpreted as the piece being his handiwork of righteous deeds, and the whiteness of the silk indicates its purity from desires and the clarity of the soul. It is likely based on the statement in Al-Masabih: A white silk piece. Allah knows best. (As stated in Al-Mirqat)

Note 2

it flew me to it

(2) The statement “it flew me to it”: Meaning it brought me to that place like the wing of a bird, with the “ba” for causation. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: سرقة: قال شارح للمصابيح: تأوّل هذا على أنه السَّرقة كانت ذات يده من العمل الصالح وبياض السرقة منبئ عن خلوصه من الهوى وصفائه عن كدر النفس. ولعله مبني على أن في المصابيح سرقة من حرير بيضاء، والله أعلم. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲) قوله : طارت بي إليه: أي تبلغني إلى ذلك المكان مثل جناح الطير، والباء للتعدية. كذا في «المرقاة».

Note 1

(1) قوله: سرقة. مصابیح کے ایک شارح نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ریشم کے کپڑے سے ان کا نیک عمل مراد ہے اور ریشمی کپڑے کی سفیدی نفسانی خواہشات اور کدورت نفس سے ان کی پاکی وصفائی کو بتا رہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ مصابیح کی روایت میں سرقة من حرير بيضاء ہے، اسی بناء پر اس کی یہ تاویل کی گئی ہے۔(مرقات) (2) قوله: طارت بي اليه. یعنی وہ پرندے کی پروں کے مثل مجھے اس مقام تک پہنچا دیتا ہے۔ اس جملہ میں باء تعدیہ کا ہے۔(مرقات)

Hadith 5959

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7674
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا سکون وقار اور میانہ(3) روی اور حسن سلوک کے اعتبار سے لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ مشابہ ابن ام عبد ہیں، جب وہ اپنے گھر سے نکلتے ہیں اس وقت تک جب وہ اپنے گھر کو لوٹتے ہیں، جب وہ اپنے گھر میں تنہا رہتے ہیں تو کیا کرتے ہم نہیں جانتے۔(بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6097 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

demeanor

(1) The statement “demeanor”: The judge said: Demeanor is close to guidance, meaning calmness and dignity, and what indicates the perfection of a person through their outward states and fine speech. Appearance refers to intent in matters, and guidance refers to a good way of life and following a pleasing path. The commentator said: Appearance is metaphorically used for the demeanor of virtuous people. The statement “with the Messenger of Allah” is related to “resembling.” The statement “from the time he leaves” is related to “resembling.” (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : دلا : قال القاضي: الدل قريب من الهدي، والمراد به السكينة والوقار، وما يدل على كمال صاحبه من ظواهر أحواله وحسن مقاله، وبالسمت القصد في الأمور، وبالهدي حسن السيرة وسلوك الطريقة المرضية. وقال شارح: السمت يستعار لهيئة أهل الخير. وقوله: برسول الله متعلق بـ «أشبه». وقوله: من حين يخرج متعلق بـ «أشبه». ملتقط من «المرقاة».

Note 1

(3) قوله: دلاً. علامہ قاضی نے فرمایا دل کے معنی ہدی کے معنی کے قریب ہیں، اس سے مراد سکون و وقار ہے جو کسی انسان کے ظاہری احوال اور عمدہ گفتگو کی بنا اس کے باکمال ہونے کو بتاتے ہیں۔ اور سمت سے مراد امور میں میانہ روی ہے۔ اور ہدی سے مراد حسن سیرت اور پسندیدہ چال وچلن ہے۔ ایک شارح نے کہا ہے کہ سمت استعارہ ہے اہل خیر کی حالت سے۔ وقوله: برسول الله صلى الله عليه وسلم. میں باء اشبہ کے متعلق ہے۔ وقوله: من حين يخرج بھی اشبہ کے متعلق ہے۔(ماخوذ از مرقات)

Hadith 5960

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7675
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: میں اور میرے بھائی یمن سے آئے، تو ہم ایک زمانے تک یہی سمجھتے اور خیال کرتے رہے(4) کہ عبداللہ(5) بن مسعود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے فرد ہیں؛ کیونکہ ہم ان کے اور ان کی والدہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاتے رہنے کو دیکھتے تھے۔(متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3763 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2460a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (6)

Note 1

we thought

(1) The statement “we thought”: With a dammah on the nun and fathah on the ra, as stated by An-Nawawi, meaning we supposed. At-Tibi said: The statement “we thought” is a circumstantial clause for the subject of “we stayed.” (As stated in Al-Mirqat)

Note 2

except that Abdullah ibn Mas’ud, etc.

(2) The statement “except that Abdullah ibn Mas’ud, etc.”: The Messenger of Allah (ﷺ) testified for him regarding Paradise and said: I am pleased for my nation with what Ibn Umm Abd is pleased with, and I am displeased for it with what Ibn Umm Abd is displeased with. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: ما نرى بضم النون وفتح الراء على ما صرح به النووي، أي ما نظن. قال الطيبي: قوله: «ما نرى» حال من فاعل مكثنا». كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲) قوله : ألا أن عبد الله بن مسعود إلخ وشهد له رسول الله ﷺ بالجنة، وقال: رضيت لأمتي ما رضي لها بن أم عبد، وسخطت لها ما سخط لها ابن أم عبد. كذا في «المرقاة».

Note 1

اور حضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ ہمارے ائمہ کے پاس خلفاء اربعہ کے بعد ”أَفْقَهُ الصَّحَابَةِ“ تمام صحابہ میں سب سے زیادہ فقیہ ہیں۔

Note 2

(4) قوله: مانرى . علامہ نووی کی صراحت کے مطابق نون کو پیش اور راء کو فتحہ (زبر) ہے یعنی اس کے سوا ہم نہیں سمجھتے تھے۔علامہ طیبی نے فرمایا مانری ترکیب میں مکثنا کے فاعل سے حال واقع ہوا ہے۔(مرقات) (5) قوله: الا ان عبد الله بن مسعود الخ . ان کے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی شہادت دی اور فرمایا میں اپنی امت کے لئے اس بات سے راضی ہوں جس سے ابن ام عبد راضی ہیں اور اس بات سے ناراض ہوں جس سے ابن ام عبد ناراض ہیں۔(مرقات)

Hadith 5961

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7676
سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں بغیر مشورہ کے کسی کو امیر بناتا(6) تو ابن ام عبد کو امیر بناتا۔(ترمذی وابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3808 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.718
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 137 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.640

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

if I were to appoint

(1) The statement “if I were to appoint”: With tashdid on the mim and kasrah, meaning to make someone a leader, i.e., the commander of a specific army. At-Turbushti said: This Hadith must be interpreted as referring to appointing him over a specific army or delegating him in a matter during his lifetime, not otherwise. Although he was eminent in knowledge and deeds and had great virtues and precedence, he was not from Quraysh. The Messenger of Allah (ﷺ) specified that this matter is for Quraysh, so it cannot be interpreted except in the manner we mentioned. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: لو كنت مؤمرا: وهو بتشديد الميم المكسورة، أي جاعل أحد أميرا، يعني أمير جيش بعينه. قال التوربشتي: فلا بد أن يؤول هذا الحديث على أنه أراد به تأميره على جيش بعينه، أو استخلافه في أمر من أموره حال حياته، ولا يجوز أن يحمل على غير ذلك؛ فإنه وإن كان من العلم والعمل بمكان، وله الفضائل الجمة والسوابق الجلة؛ فإنه لم يكن من قريش. وقد نص رسول الله له على أن هذا الأمر في قريش، فلا يصح حمله إلا على الوجه الذي ذكرناه. كذا في «المرقاة».

Note 1

(6) لو كنت مؤمرا . میم کو تشدید اور کسرہ (زیر) ہے یعنی اگر کسی کو امیر بناتا یعنی کسی فوج کا امیر بناتا۔علامہ تورپشتی نے فرمایا اس حدیث میں تاویل کرنا ضروری ہے یعنی خاص معین فوج کا امیر بنانا مراد ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (خانگی) امور میں سے کسی امر میں اپنی عین حیات ظاہری ان کو خلیفہ بنانا مراد ہے۔اس کے سوا کسی دوسرے معنی و مفہوم پر محمول کرنا درست نہیں اگرچہ ان کا پایہ علم و عمل بہت رفیع المرتبت ہے، اور ان کے بہت فضائل اور بہت مناقب ہیں، مگر وہ قریش میں سے نہیں ہیں۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحت سے فرمایا کہ یہ امر خلافت قریش میں ہے۔اس لئے اس کا جو مفہوم ہم نے ذکر کیا اس کے سوا کسی دوسرے معنی و مفہوم پر محمول کرنا درست نہیں ہے۔(مرقات)

Hadith 5962

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7677
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم قرآن کے پڑھنے کو چار حضرات (7) سے سیکھو۔ عبداللہ بن مسعود سے اور سالم مولیٰ ابی حذیفہ، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل سے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4999 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2464a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

learn the Qur’an from four

(1) The statement “learn the Qur’an from four”: Meaning seek the Qur’an from these four, as they were the memorizers among the companions. In the commentary of Muslim, it is said: These four dedicated themselves to learning the Qur’an directly from him, while others sufficed with learning from each other. Or it indicates their prominence after his passing, as they were the most proficient reciters. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: استقروا القرآن من أربعة: أي اطلبوا القرآن من هؤلاء الأربعة؛ فإنهم حفظة الصحابة في شرح مسلم، قالوا: هؤلا الأربعة تفرغوا لأخذ القرآن منه المشافهة وغيرهم اقتصروا على أخذ بعضهم من بعض، أو أنه أراد الإعلام بما يكون بعد وفاته من تقدم هؤلاء الأربعة، وأنهم أقرأ من غيرهم. كذا في «المرقاة».

Note 1

(7) قولہ: استقرؤا القرآن من اربعة۔ یعنی قرآن مجید کو ان چار حضرات سے سیکھو، یہ حفاظ صحابہ میں سے ہیں۔ شرح مسلم میں ہے علماء نے فرمایا یہ چار حضرات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بالمشافہ قرآن سیکھنے کے لئے اپنے آپ کو فارغ کر لیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر صحابہ نے آپس میں ایک دوسرے سے سیکھنے پر اقتصار کر رکھا تھا۔ اس بات کی طرف کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو زیر بحث امر خلافت کے بارے میں پوشیدہ طور پر بتا دیا تھا۔ اس کی گواہی اس استدراک سے ہوتی ہے جس کو صاحب کتاب (مشکوٰۃ) نے حدیث خلافت کے ذریعہ سے جوڑا ہے کہ: آپ نے فرمایا اگر میں تم پر خلیفہ بناؤں اور تم اس کی نافرمانی کرو تو تم عذاب میں مبتلا کئے جاؤ گے، لیکن تم سے حذیفہ جو بیان کریں تم اس کی تصدیق کرو۔ اور یہ حضرت حذیفہ ہی تو ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اقتدوا باللذين من بعدي الخ (میرے بعد ابوبکر و عمر کی اقتداء کرو) اور میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث شریفہ میں خلافت سے متعلق سب سے زیادہ واضح اشارہ مذکورہ ان دو حدیثوں میں موجود ہے اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث ”سُدُّوا عَنِّي كل خوخة إِلا خوخة أبى بكر“ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے بڑھ کر کوئی صحیح حدیث نہیں ہے (امر خلافت میں)۔ یا (یہ معنی ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعہ یہ اعلان کرنے کا ارادہ فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد یہ چار حضرات تعلیم قرآن میں آگے رہیں گے، کیونکہ یہ چار حضرات دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ قاری ہیں۔ (مرقات)

Hadith 5963

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7678Noor 7679
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: تم لوگ میرے بعد ان دونوں کی اقتداء کرتے رہنا جو میرے صحابہ میں سے ہیں: ابوبکر و عمر کی اقتداء کرو اور عمار کی سیرت کو اختیار کرو (8) اور ابن ام عبد کی وصیت کو مضبوط پکڑ لو (9)۔ (ترمذی) اور حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں ہے: تمسكوا بعهد ابن ام عبد کی جگہ ما حدثكم ابن مسعود فصدقوه ہے۔ یعنی عبداللہ بن مسعود جو بیان کریں اس کی تصدیق کرو۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3805 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (6)

Note 1

be guided by the guidance of Ammar

(1) The statement “be guided by the guidance of Ammar”: Meaning follow his way. Following is broader than guidance, as it encompasses speech and action, while guidance is specific to action. (As stated in Al-Mirqat)

Note 2

hold fast to the covenant of Ibn Umm Abd

(2) The statement “hold fast to the covenant of Ibn Umm Abd”: Meaning the advice of Ibn Mas’ud. At-Turbushti said: It refers to the covenant of Abdullah ibn Mas’ud, i.e., what he advises and instructs. The most fitting interpretation of his covenant is the matter of the Caliphate, as he was the first to testify to its validity and affirm its correctness among the eminent companions, providing evidence for it, saying: We do not delay one whom the Messenger of Allah (ﷺ) advanced, and we are pleased for our worldly affairs with one he was pleased with for our religion. This meaning is supported by the connection between the beginning and end of the Hadith. At the beginning: “Follow the example of the two after me, Abu Bakr and Umar,” and at the end: “Hold fast to the covenant of Ibn Umm Abd.” The narration of Hudhayfah, “Whatever Ibn Mas’ud narrates to you, believe him,” further supports this, indicating what was confided to him regarding the Caliphate in this Hadith. This is also supported by the clarification in the Hadith of the Caliphate: “If I appoint a successor and you disobey him, you will be punished.” But: “Whatever Hudhayfah narrates to you, believe him.” Hudhayfah is the one who narrates from the Messenger of Allah (ﷺ): “Follow the example of the two after me,” and there is no clearer indication in the Sunnah of the Messenger of Allah (ﷺ) regarding the Caliphate than these two Hadiths, nor more authentic than the Hadith of Abu Sa’id: “Close every door to me except the door of Abu Bakr.” (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: اهتدوا بهدي عمار : أي سيروا بسيره، وكان الاقتداء أعم من الاهتداء حيث يتعلق به القول والفعل بخلاف الاهتداء؛ فإنه يختص بالفعل. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲) قوله: وتمسكوا بعهد ابن أم عبد: أي بوصية ابن مسعود. وقوله: قال التوربشتي: يريد عهد عبد الله بن مسعود، وهو ما يعهد إليه فيوصيهم به وأرى أشبه الأشياء بما يراد من عهده أمر الخلافة؛ فإنه أول من شهد بصحتها، وأشار إلى استقامتها من أفاضل الصحابة، وأقام عليها الدليل، فقال: لا نؤخر من قدمه رسول الله ﷺ ، ألا نرضي لدنيانا من ارتضاه لديننا، ومما يؤيد هذا المعنى المناسبة الواقعة بين أول الحديث وآخره، ففي أوله: اقتدوا باللذين من بعدي أبي بكر، عمر، وفي آخره وتمسكوا بعهده ابن أم عبد، ومما يدل على صحة ما ذهبنا إليه قوله: وفي رواية حذيفة: ما حدثكم ابن مسعود فصدقوه. وهذا إشارة إلى ما أسر إليه من أمر الخلافة في الحديث الذي نحن فيه، ويشهد لذلك الاستدراك الذي أوصله حديث الخلافة فقال: لو استخلفت عليكم فعصيتموه عذبتم، ولكن ما حدثكم حذيفة فصدقوه، وحذيفة هو الذي يروي عن رسول الله ﷺ : اقتدوا باللذين من بعدي، ولم أر في التعريض بالخلافة في سنن رسول الله ﷺ أوضح من هذين الحديثين، ولا أصح من حديث أبي سعيد سدوا عني كل خوخة إلا خوخة أبي بكر . كذا في «المرقاة».

Note 1

(8) قولہ: اهتدوا بهدي عمار۔ یعنی ان کے طریقہ پر چلو۔ اور اقتداء اہتداء سے عام ہے، کیونکہ اقتداء قول و فعل دونوں کو شامل ہے، برخلاف اہتداء، یہ فعل سے مختص ہے۔ (مرقات) (9) قولہ: وتمسكوا بعهد ابن ام عبد۔ یعنی ابن مسعود کی وصیت کو۔ علامہ تورپشتی نے فرمایا: اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حضرت عبداللہ بن مسعود کا وہ عہد و پیمان ہے جس کی وہ ان کو وصیت کریں۔ اور میں سمجھتا ہوں (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) ان کے عہد و پیمان کے، بہترین معنی امر خلافت سے متعلق ان کی وصیت ہے، کیونکہ آپ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے خلیفہ اول کے برحق ہونے کی گواہی دی، اور اس خلافت کے استقامت کا فاضل صحابہ نے مشورہ دیا اور آپ نے اس پر دلیل قائم کی اور فرمایا: ہم ان کو مؤخر نہیں کرسکتے جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقدم کیا، کیا ہم اپنی دنیا کے لئے ان سے راضی نہیں ہوں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے دین کے لئے پسند فرمایا۔ اس معنی کی تائید اس حدیث کے ابتدائی اور آخری حصہ میں پائی جانے والی مناسبت سے بھی ہوتی ہے، اس حدیث کے شروع میں اقتدوا باللذين من بعدي ابي بكر وعمر میرے بعد ان دونوں کی جو میرے صحابہ میں سے ہیں یعنی ابوبکر و عمر کی اقتداء کرو، اور اس حدیث کے آخر میں ہے ان ام عبد کی بات کو مضبوط پکڑلو۔ ہماری اس بات کی صحت پر امام ترمذی کا یہ قول دلالت کرتا ہے کہ: اور حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں ہے ابن مسعود تم کو جو بیان کریں تم اس کی تصدیق کرو۔ اور اس میں اشارہ ہے

Note 2

حضرت ملا علی قاری نے فرمایا: اسی لئے ہمارے امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ ان کی روایت اور قول کو اختیار کرتے ہیں خلفاء اربعہ کے بعد، ان کے کمال فقاہت اور ان کی وصیت کے اخلاص کی بناء پر۔

Hadith 5964

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7680
سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کاش کہ آپ خلیفہ بنا دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تم پر خلیفہ بناؤں اور تم اس کی نافرمانی کرو تو تم عذاب میں مبتلاء کئے جاؤگے، لیکن (10) حذیفہ تم سے جو بیان کریں اُس کی تصدیق کرو، اور عبداللہ تم کو جو پڑھائیں وہ پڑھو۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3812 (unverified) 82% confidence · Validation similarity: 0.855
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 6229 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 6229

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

but whatever Hudhayfah narrates to you, believe him, and whatever Abdullah recites to you, recite it

(1) The statement “but whatever Hudhayfah narrates to you, believe him, and whatever Abdullah recites to you, recite it”: This is a wise approach, as it adds to the response. It is as if it was said: Do not concern yourselves with my appointing a successor, but focus on adhering to the Book and the Sunnah. Hudhayfah was specified because he was the keeper of the Prophet’s secrets and warned them of worldly trials, while Abdullah ibn Mas’ud warned them of matters of the Hereafter, as stated by At-Tibi. In Al-Mirqat, it is said: The more apparent meaning is a clarification from what preceded it, meaning: I have not appointed a successor, but [believe Hudhayfah and recite from Abdullah]. The reason for specifying them is that they both testified to the validity of Abu Bakr’s Caliphate, as mentioned earlier. Allah knows best. This indicates the Caliphate implicitly rather than explicitly to avoid any disobedience leading to punishment, unlike the former, which allows room for ijtihad.

Note 1

قوله

(۱) قوله: ولكن ما حدثكم حذيفة فصدقوه وما أقرأكم عبد الله فاقرؤه من الأسلوب الحكيم؛ لأنه زيادة على الجواب كأنه قيل: لا يهمكم استخلافي فدعوه، ولكن يهمكم العمل بالكتاب والسنة فتمسكوا بهما، وخص حذيفة؛ لأنه كان صاحب ستر رسول الله ، ومنذرهم من الفتن الدنيوية، وعبد الله بن مسعود؛ لأنه كان منذرهم من الأمور الأخروية، قاله الطيبي. وقال في المرقاة»: والأظهر أنه استدراك من مفهوم ما قبله، والمعنى ما استخلف عليكم أحدا ولكن إلخ، ثم وجه اختصاصهما بهذا المقام أنهما شاهدان على صحة خلافة الصديق على ما تقدم، والله أعلم، ففيه إشارة إلى الخلافة دون العبارة؛ لئلا يترتب على الثاني شيء من المعصية الموجبة للتعذيب بخلاف الأول؛ فإنه يبقى للاجتهاد مجال.

Note 1

(10) قوله: ولكن ما حدثكم حذيفة فصدقوه، وما أقرأكم عبد الله فاقرءوه. یہ حکیمانہ اسلوب ہے اور جواب میں مزید تفصیل ہے، گویا اس کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کو میرے خلیفہ کے بارے میں کوئی فکر و پریشانی کی ضرورت نہیں اس مسئلہ کو چھوڑ دو لیکن تمہارے فکر کرنے کی بات وہ کتاب و سنت پر عمل آوری ہے پس تم ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رہو۔ اور حضرت حذیفہ کا خاص طور پر آپ نے ذکر فرمایا ما حدثكم حذيفة فصدقوه حذیفہ تم سے جو بیان کریں اس کی تصدیق کرو، یہ اس لئے کہ حضرت حذیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب سر رازداں صحابی ہیں اور (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) دنیاوی فتنوں سے لوگوں کو آگاہ کرنے والے صحابی ہیں۔ اور عبداللہ بن مسعود کا خصوصی ذکر وما قرأكم عبدالله فاقرأه اس لئے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ امور اخرویہ (آخرت کے امور) سے لوگوں کو آگاہ کرنے والے ہیں۔ یہ بات علامہ طیبی نے بیان فرمائی۔ اور صاحب مرقات نے فرمایا یہ واضح بات ہے جو ماقبل کے مضمون پر ”لکن“ کے استدراک معلوم ہو رہی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ میں تم پر کسی کو خلیفہ نہیں بنا رہا ہوں لیکن حذیفہ جو بیان کریں اور ابوبکر جو کچھ بتائیں اس کی تصدیق کرو۔ پھر اس موقعہ پر ان دو صحابہ کے خصوصی ذکر کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں صحابہ حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کی صحت کے گواہ ہیں جیسا کہ سابق میں مذکور ہوا۔ والله اعلم بالصواب پس اس میں عبارۃ النص سے نہیں لیکن اشارۃ النص سے ان کی خلافت کا ذکر ہے، تاکہ عبارت النص کی صورت میں معصیت کی کوئی ایسی چیز رونما نہ ہو جو عذاب کا موجب بن جائے برخلاف؛ (پہلی صورت) اشارۃ النص کے کیونکہ اس میں اجتہاد کی گنجائش باقی ہے۔

Hadith 5965

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7681Noor 7682Noor 7683
حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا میں ملک شام پہنچا اور دو رکعت نماز پڑھا(11) پھر دعا کیا: ”اللهم يسر لي جليسا صالحا“ اے اللہ تو میرے لئے نیک ہمنشین فراہم کر“ چنانچہ میں کچھ لوگوں کے پاس آ پہنچا اور اُنہیں شامل ہو کر بیٹھ گیا، تو اچانک میں دیکھا ایک بزرگ جو تشریف لائے یہاں تک کہ وہ میرے بازو بیٹھ گئے تو میں دریافت کیا یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ ابوالدرداء ہیں، تو میں بولا کہ میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ وہ میرے لئے نیک ہمنشین میسر کر دے، تو اس نے آپ کو میرے لئے میسر کر دیا، تو انہوں نے کہا تم کون ہو؟ میں نے کہا میں اہل کوفہ سے ہوں، انہوں نے کہا کیا تمہارے پاس ابن ام عبد نہیں ہیں، جو ”صاحب النعلين والوسادة والمطهرة“ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین بردار، تکیہ اور وضو کا لوٹا اٹھانے والے) ہیں؟ اور کیا تمہارے پاس وہ نہیں ہیں جن کو اللہ نے اپنے نبی اکرم کی زبان مبارک سے شیطان سے پناہ دیا یعنی حضرت عمار نہیں ہیں! کیا تم میں وہ راز والے ”صاحب السر“ نہیں ہیں جن کو ان کے سوا کوئی نہیں جانتا یعنی حضرت حذیفہ؟ (بخاری) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: تم کس قوم کے ہو۔ جامع الاصول میں اسی طرح ہے۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے: تم کہاں سے آئے ہو۔ (کتاب حمیدی میں اسی طرح ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3743 (unverified) 80% confidence · Validation similarity: 0.534

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

prayed two rak’ahs

(1) The statement “prayed two rak’ahs”: Meaning in the mosque of Damascus. The statement “grant”: Meaning make easy. The statement “Who are you? I said: From the people of Kufah”: At-Tibi said: Meaning a man from the people of Kufah, to match the question, or the question is implied as “Where are you from?” to match the answer. This is supported by the narrations of Jami’ Al-Usul and Al-Humaidi. The statement “is there not among you, etc.”: The gist is that due to his close association with these matters, he should have sufficient religious knowledge that a seeker would not need others. This implies, as mentioned in the etiquettes of students, that a student first masters the knowledge of the scholars of his city, then travels to others for further clarification from eminent figures. The statement “among you”: Meaning is there not among you. The statement “keeper of the secret”: Meaning the keeper of the Prophet’s secrets, i.e., the secrets of the hypocrites and their lineages, which the Messenger of Allah (ﷺ) confided to him. (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فصليت ركعتين: أي في مسجد دمشق. وقوله: «يسر» أي سهل. وقوله: من أنت؟ قلت: من أهل الكوفة». قال الطيبي: أي رجل من أهل الكوفة؛ ليطابق السؤال، أو تقدير السؤال من أين أنت ليطابقه الجواب. تؤيد هذا التأويل رواية «جامع الأصول والحميدي. وقوله: «أو ليس عندكم إلخ» حاصله: أنه لشدة ملازمته له في هذه الأمور ينبغي أن يكون عنده من العلم الشرعي ما يستغني طالبه عن غيره. وفيه إشعار بما ذكر في آداب المتعلمين» من أن الطالب أولا يحيط بعلم علماء بلده، ثم يرتحل إلى غيره من البلدان في طلب زيادة البيان من الأعيان. وقوله: وفيكم» أي أو ليس فيكم. وقوله: صاحب السر» أي صاحب سر النبي له من تلك الأسرار أسرار المنافقين وأنسابهم، أسر بها إليه رسول الله ﷺ. التقطته من «المرقاة».

Note 1

(11) قوله: فصليت ركعتين. یعنی دمشق کی مسجد میں۔ وقوله: يسر. یعنی آسان کر دے۔ وقوله: من انت قلت من اهل الكوفة. علامہ طیبی نے فرمایا: یعنی رجل من اهل الكوفة. میں اہل کوفہ کا ایک شخص ہوں، یہ جواب، سوالِ مقدر کی مطابقت کے لئے ہے یا سوال میں ”من أين أنت“ کو مقدر مانا جائے، تاکہ جواب کی سوال سے مطابقت رہے۔ کتاب جامع الاصول اور حمیدیؒ کی روایت سے اس کی تائید ہوتی ہے۔ وقوله: اوليس عندكم الخ. اس کا خلاصہ یہ ہے کہ چونکہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بکثرت رہے ہیں، اس لئے ان مسائل میں ان کے پاس اس قدر شریعت کا علم ہوگا جو طالب علم کو کسی دوسرے سے بے نیاز کر دیتا ہو اور اس میں طالب علموں کے جملہ آداب کے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سب سے پہلے طالب علم اپنے شہر کے علماء کے علم سے بھر پور استفادہ کرے، پھر بزرگ حضرات سے مزید بصیرت علم کے حصول کے لئے دوسرے شہروں کا سفر کرے۔ وقوله: وفيكم. أي أو ليس فيكم؛ یعنی کیا تم میں نہیں ہیں۔ وقوله: صاحب السرّ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رازداں۔ ان اسرار میں منافقین کے اسرار اور ان کے نسب بھی ہیں، جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے پوشیدہ طور پر فرمایا تھا۔ (ماخوذ از مرقات)

Hadith 5966

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7684
حضرت خیثمہ ابن ابی سبرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا: میں مدینہ کو آیا اور اللہ سے دعا کیا کہ میرے لئے ایک نیک ہمنشین میسر کر دے، تو اُس نے میرے لئے ابوہریرہ کو میسر کیا، تو میں ان کے پاس بیٹھا اور عرض کیا کہ میں نے اللہ سے سوال کیا تھا کہ میرے لئے ایک نیک ہمنشین فراہم کر دے، تو آپ کو میرے لئے توفیق دی گئی، تو انہوں نے کہا تم کہاں کے ہو؟ تو میں نے کہا کہ اہل کوفہ میں سے ہوں، بھلائی کی تلاش و طلب میں آیا(12) ہوں، تو انہوں نے کہا کیا تم میں سعد بن مالک مجاب الدعوۃ (مقبولِ دعاء) اور ابن مسعود جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے وضو کا پانی اور نعلین شریفین اُٹھائے رکھنے والے ہیں، اور حذیفہ جو صاحبِ سرِّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازدار) اور عمار جن کو اللہ نے اپنے نبی کی زبان پر شیطان سے بچایا ہے، اور سلمان صاحب کتابین، یعنی انجیل و قرآن والے انہیں ہیں۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3811 (unverified) 85% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 6234 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 6234

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

seeking goodness

(1) The statement “seeking goodness”: Meaning knowledge accompanied by action, expressed as wisdom, about which Allah said: And whoever is given wisdom has been given abundant good [Qur’an 2:269]. The statement “pursuing it” is an explanatory apposition indicating emphasis. The statement “Sa’d ibn Malik”: Meaning Sa’d ibn Abi Waqqas. The statement “companion of the two Books”: Meaning the Gospel and the Qur’an, as he believed in the Gospel before the Qur’an’s revelation and acted upon it, then believed in the Qur’an as well. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: التمس الخير : أي العلم المقرون بالعمل المعبر عنهما بالحكمة التي قال الله فيها: ﴿وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْراً كَثِيراً) (البقرة: ٢٦٩). وقوله: «أطلبه» عطف تفسير يفيد بيان المبالغة. وقوله: «سعد بن مالك وهو سعد بن أبي وقاص. وقوله: صاحب الكتابين يعني الإنجيل والقرآن؛ فإنه آمن بالإنجيل قبل نزول القرآن وعمل به، ثم آمن بالقرآن أيضا. كذا في «المرقاة».

Note 1

(12) قوله: التمس الخير۔ یعنی ایسا علم جو عمل کے ساتھ ہو، جس کو حکمت سے تعبیر کیا گیا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا“۔ (2، البقرۃ، آیت نمبر:268) جس کو حکمت دی گئی اس کو خیر کثیر دیا گیا۔ (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) وقوله: اطلبه. یہ عطف تفسیری ہے، بیان مبالغہ کا فائدہ دیتا ہے۔ وقوله: سعد بن مالک آپ سعد بن ابی وقاص ہیں۔ وقوله: صاحب الكتابين. یعنی انجیل و قرآن کیونکہ آپ نے نزول قرآن سے پہلے انجیل پر ایمان لایا اور اس پر عمل کرتے رہے، پھر قرآن پر بھی ایمان لائے۔ (مرقات)

Hadith 5967

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7685
حضرت سعد سے روایت ہے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم چھ اصحاب تھے، تو مشرکین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ان کو ہمارے پاس سے ہٹا دیجئے کہ یہ ہم پر جرأت نہ کریں(13)۔ پھر حضرت سعد نے فرمایا: وہ میں اور ابن مسعود اور ہذیل کے ایک صاحب اور بلال اور دو حضرات ہیں، جن کے نام نہیں بیان کروں گا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں اللہ نے جو چاہا خیال آیا اور آپ نے اپنے دل میں کہا، تو اللہ نے یہ آیت ”وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ“(6، الانعام، آیت نمبر:52) آپ اُن کو مت ہٹائیے جو اپنے رب سے صبح وشام دعا کرتے ہیں، اس کی خوشنودی چاہتے ہوئے) نازل فرمایا۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2413a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

so they do not become bold against us

(1) The statement “so they do not become bold against us”: Meaning so they do not gain boldness in addressing us if you want us to believe in you and join you. The statement “two men I will not name”: The author of Al-Azhar said: The two men are Khabbab and Ammar. He said “I will not name them” for a reason deemed appropriate by the speaker, or possibly due to forgetfulness, with the former being closer to the wording. The statement “something occurred in the heart of the Messenger of Allah (ﷺ) as Allah willed”: Meaning an inclination to drive them away in hopes of the leaders’ conversion, which would lead to the conversion of all. He reflected within himself, i.e., to win them over by driving them away in appearance, either by preventing them from coming when the leaders were present or having them leave when the leaders sat with him, balancing both sides. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : لا يجترؤون علينا أي لا يكون لهم جراءة علينا في مخاطبتهم بنا إن كنت تريد أن نؤمن بك وندخل عليك. وقوله: رجلان لست أسميهما قال صاحب الأزهار»: ورجلان خَبَّاب وعمار، وإنما قال: «لست أسميهما» المصلحة في ذلك عند المتكلم. وقيل للنسيان، والأول أقرب إلى اللفظ. وقوله: «فوقع في نفس رسول الله ﷺ ما شاء الله أن يقع أي من الميل إلى طردهم طمعا في إسلام الأكابر المتفرع عليه إسلام الكل بعدهم. فحدث نفسه» أي للتألف بهم أن يطردهم صورة بأن لا يأتوه حال وجود الأكابر عنده أو يقوموا عنه إذا هم جلسوا عنده مراعاة للجانبين. كذا في «المرقاة».

Note 1

(13) قوله: لا يجترء ون علينا. یعنی ان کو ہمارے سامنے گفتگو کی جرأت نہ ہو، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ پر ایمان لائیں اور آپ کے پاس آ جائیں۔ وقوله: رجلان لست اسميهما. صاحب الازہار نے فرمایا: یہ دو بزرگ حضرت خبابؓ اور حضرت عمارؓ ہیں۔ اور یہ جو فرمایا کہ میں ان دونوں کے نام کو نہیں کروں گا ان کی کسی مصلحت کی بناء پر ہے اور ایک قول یہ ہے کہ ان کو دو نام یاد نہیں رہے لیکن پہلے احتمال کو الفاظ سے زیادہ مناسبت ہے۔ وقوله: فوقع في نفس رسول الله صلى الله عليه وسلم ما شاء الله ان يقع. یعنی ان حضرات کو ہٹانے کے خیال کا میلان ہوا، ان کافروں کے سرداروں کے اسلام میں داخل ہونے کی خواہش میں، جن کی وجہ سے ان کے بعد سارے مسلمان ہو سکتے ہیں۔ فحدث نفسه آپ نے ان کے مسلمان بن جانے کی چاہت میں اپنے دل میں یہ خیال کیا کہ ان کو بظاہر ہٹائیں اس طرح کہ سرداران کفار کے وقت یہ حضرات آپ کے پاس نہ آئیں، یا سرداران کفار جب آپ کے پاس آ کر بیٹھیں تو اس وقت یہ چلے جائیں، دونوں جانب کی رعایت کرتے ہوئے۔ (مرقات)

Hadith 5968

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7686Noor 7687
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں مشقت کا مارا ہوں(14) تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنی کسی زوجہ کے پاس کسی کو بھیج کر دریافت فرمایا تو انہوں نے کہا قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں، پھر آپ نے دوسری زوجہ کے پاس بھیجا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا اور تمام ازواج نے اسی طرح کی بات بتائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ان کی ضیافت کرے گا اللہ اس پر رحم فرمائے۔ انصار میں سے ایک صاحب اٹھے جن کو ابوطلحہ کہا جاتا ہے اور انہوں نے کہا میں یا رسول اللہ! اور ان کو لے کر اپنے گھر گئے اور اپنی بیوی سے کہا کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ تو اس نے کہا سوائے میرے بچوں کی غذا کے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بچوں کو کسی چیز سے بہلاؤ اور سلادو، اور جب ہمارے مہمان آ جائیں تو ان کو دکھاؤ کہ ہم بھی کھا رہے ہیں، پھر جب وہ اپنا ہاتھ کھانے کے لئے بڑھائیں تو تم اٹھ کر چراغ ٹھیک کرنے کیلئے جاؤ اور اس کو بجھا دو، بس وہ ایسا ہی کیں، چنانچہ سب بیٹھے اور مہمان کھانے اور یہ دونوں بھوکے رات گزارے، جب صبح ہوئی تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ خوش ہوا اور راضی ہوا فلاں مرد و فلاں خاتون سے۔ اور ایک دوسری روایت میں اسی کے مثل ہے، لیکن اس میں انہوں نے ابوطلحہؓ کا نام نہیں لیا، اور اس روایت کے آخر میں ہے: پس اللہ تعالیٰ یہ آیت نازل فرمائی: ”وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ“،(59، الحشر، آیت نمبر:9) اور وہ اپنے نفسوں پر ترجیح دیتے ہیں اگرچہ ان کو بھوک ہو۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3798 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2054a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

exhausted

(1) The statement “exhausted”: Meaning poor, afflicted by hardship or hunger. The statement “and all of them said likewise”: Perhaps this was in the early days before the conquest of Khaybar and other victories when spoils and wealth were acquired. The statement “distract them”: Meaning soothe them with something to occupy them and put them to sleep, likely so they would not see the guest eating and desire food, as is common with children. The statement “show that”: Meaning bring the food, as she was elderly, and this was before the obligation of hijab. The statement “that we are eating”: Meaning all of us, so the guest would not feel uneasy if he saw someone refrain from eating. The statement “extinguish it”: Meaning to create darkness so he would not notice their abstention from eating. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: مجهود أي فقير أصابه الجهد، وهو المشقه والحاجة أو الجوع. وقوله: «وقلن كلهن مثل ذلك. ولعل هذا كان في أول الحال قبل أن يفتح خيبر وغيرها ويحصل الغنائم والأموال. وقوله: «قال فعلليهم أي سكنيهم من علله بشيء، أي الهاه به ونوميهم أي رقديهم، وكأنه قصد أنهم إن يروا أكل الضيف، فيشتهوا كما هو عادة الأولاد. وقوله: «فأريه» أي فأحضريه؛ لأنها كانت عجوزا، والقضية قبل الحجاب، وأظهريه أنا» أي جميعنا نأكل» أي من هذا الطعام، فإن الضيف إذا رأى إن أحدا امتنع من الأكل ربما تشوش خاطره. وقوله: «فأطفئيه» أي ليقع الظلام، فلا يطلع على امتناعنا من أكل الطعام. كذا في «المرقاة».

Note 1

(14) قوله: مجهود۔ یعنی میں تنگدست ہوں، تکلیف میں مبتلا ہوں۔ جهد سے مراد مشقت، ضروریات یا بھوک۔ وقوله: وقلن كلهن مثل ذلك۔ ہوسکتا یہ صورت حال فقر وغیرہ اور مال غنیمت و دیگر اموال کے حصول سے پہلے کی ہو۔ وقوله: قال فعلليهم یعنی ان کو بہلاؤ، دلاسا دو، جیسے کہتے ہیں ”علله بشئ“ اس نے ان کو کسی چیز سے غافل کر دیا و نوميهم یعنی اس کو سلا دو۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ اگر بچے ان کو کھاتے ہوئے دیکھیں گے تو جیسے بچوں کی عادت ہے وہ بھی کھانے کی خواہش کریں گے۔ وقوله: فأريه۔ پس تم آ جانا کیونکہ وہ بوڑھی تھیں، اور یہ واقعہ پردے کا حکم آنے سے پہلے کا ہے، اور یہ ظاہر کرو کہ ہم سب اس کھانے میں سے کھا رہے ہیں۔ کیونکہ مہمان جب دیکھتا ہے کہ کوئی شخص کھانے سے رک گیا ہے تو اس کی وجہ سے بعض دفعہ اس کا دل تشویش میں پڑ جاتا ہے۔ وقوله: فاطفئيه۔ تاکہ اندھیرا ہو جائے تو ہمارے نہ کھانے سے واقف نہیں ہو سکے گا۔

Hadith 5969

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7688
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے جنت دکھائی گئی تو میں ابوطلحہ کی بیوی(15) کو دیکھا، اور میں نے اپنے سامنے ایک آہٹ سنی تو کیا دیکھا کہ وہ بلال ہیں۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3679 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2456 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (4)

Note 1

wife of Abu Talhah

(1) The statement “wife of Abu Talhah”: She is Umm Anas. The statement “rustling”: Meaning a sound produced by the movement of dry objects, like weapons, sandals, or clothing, colliding. The statement “in front of me”: Meaning ahead of me, indicating the servant preceding the served. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: امرأة أبي طلحة وهي أم أنس ما وقوله: خشخشة» أي صوتا يحدث من تحرك الأشياء اليابسة وإصطكاكها كالسلاح والنعل والثوب «أمامي أي قدامي تقدم الخادم على المخدوم. كذا في «المرقاة».

Note 1

اسی طرح بخاری اور نسائی نے بھی ذکر کیا سید جمال الدین نے اس کا ذکر کیا ہے۔

Note 2

(15) قولہ: امرأة ابی طلحة: یہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ (ام سلیم رمیصاء بنت ملحان) ہیں۔ قولہ: خشخشة. (آہٹ): یعنی ایسی آواز جو خشک اشیاء کی حرکت اور ان کے آپس میں رگڑ کھانے سے پیدا ہوتی ہے، مثلاً اشیاء چپل اور کپڑے وغیرہ ہیں۔ امامی یعنی میرے سامنے جیسے خادم مخدوم کے سامنے ہوتا ہے۔ (مرقات)

Hadith 5970

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7689
اور انہی سے روایت ہے فرمایا: عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے: ”أَبُو بَكْرٍ سَيِّدُنَا، أَعْتَقَ سَيِّدَنَا“ ابوبکر جو ہمارے سردار ہیں انہوں نے ہمارے سردار کو آزاد کیا، یعنی(16) حضرت بلال کو۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3754 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

meaning

(1) The statement “meaning”: Umar meant by “our master” the second time Bilal, out of humility, though Umar is unanimously superior to him. Ibn At-Tin said: It means Bilal is among the masters, not that he is superior to Umar. Another said: The first “master” is literal, while the second is figurative, as Umar said it humbly, for mastery does not establish superiority. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: يعني: أي يريد عمر بقوله: سيدنا الثاني بلالا، وإنما قاله تواضعا، فإن عمر أفضل منه إجماعا. وقال ابن التين: يعني إن بلالا من السادة، ولم يرو أنه أفضل من عمر. وقال غيره: السدى الأول حقيقة، والثاني قاله عمر تواضعا على سبيل المجاز؛ إذ السيادة لا تثبت الأفضلية. كذا في «المرقاة».

Note 1

(16) قولہ: یعنی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مراد دوسرے ”سیدنا“ سے حضرت بلال ہیں اور ان کا یہ کہنا بطور تواضع ہے، کیونکہ حضرت عمر بالاجماع ان سے افضل ہیں۔ اور علامہ ابن تین نے فرمایا: ان کی مراد یہ ہے کہ حضرت بلال جملہ سرداروں کے ایک سردار ہیں، یہ مراد نہیں کہ وہ حضرت عمر سے بھی افضل ہیں۔ دوسرے شارح نے فرمایا: پہلا لفظ ”سید“ حقیقی معنی میں ہے اور دوسرا ”سید“ اس کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بطور تواضع بسبیل مجاز فرمایا، سیادت و سرداری سے افضلیت ثابت نہیں ہوتی۔ (مرقات)

Hadith 5971

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7690
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ حضرت بلال نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا(17): اگر آپ نے مجھے اپنی ذات کیلئے خریدا تھا تو آپ مجھے روک لیجئے، اور اگر آپ مجھے اللہ کیلئے خریدے ہیں تو مجھے اللہ کے عمل کیلئے چھوڑ دیجئے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3755 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Bilal said to Abu Bakr

(1) The statement “Bilal said to Abu Bakr”: This was when he wished to go to Sham after the Prophet’s (ﷺ) departure from this world, unable to bear seeing the Prophetic Mosque without him, unable to call the adhan in it or abandon it during another’s time. It is said he became the leader of the Abdals, whose place is often Sham. Abu Bakr prevented him, obliging him to stay and choose the adhan. The statement “let me go and work for Allah”: Meaning the work Allah chose for me or the matter He decreed. The narration of Bilal’s departure and return to Madinah after seeing the Prophet (ﷺ) in a dream and calling the adhan, with Madinah trembling, has no basis, as stated by As-Suyuti in Adh-Dhayl. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: إن بلالا قال لأبي بكر : أي حين أراد التوجه إلى الشام بعد وفاة النبي ؛ لعدم صبره على رؤية المسجد النبوي بغير حضوره ، وعدم القدرة على الأذان فيه، ولا على تركه في زمن غيره، وسيجئ أنه صار سيد الأبدال ومحلهم غالبا هو الشام، ومنعه أبو بكر » أي عن الرواح بالإلزام على المجاورة مع اختيار الأذان. وقوله: فدعني وعمل الله» أي العمل الذي اخترته الله أو الأمر الذي قدره الله وقضاه، وأما حديث رحيل بلال، ثم رجوعه إلى المدينة بعد رؤيته له في المنام وأذانه بها، وارتجاج المدينة به، فلا أصل له ذكره السيوطي في الذيل. كذا في «المرقاة».

Note 1

(17) قوله: ان بلالا قال لابی بکر۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر مسجد نبوی کو دیکھے کا یارا تھا اور نہ صبر اور نہ اس میں اذان دینے کی ہمت تھی اور نہ مسجد نبوی کو چھوڑنے کی قدرت تھی۔ ابھی ذکر آئے گا کہ آپ سید الابدال بنائے گئے اور اکثر ابدال کا مقام ملک شام ہے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو جانے سے روک دیا تھا اور خدمت اذان کو اپناتے ہوئے قرب و جوار میں رہنے کو ان پر لازم کر دیا تھا۔ وقوله: فدعنى وعمل الله۔ یعنی جس کام کو میں نے اللہ کے لئے اختیار کیا ہے یا وہ کام جس کو اللہ نے میرے لئے مقدر کیا اور اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ ا۔ ب۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سفر کر جانا پھر خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرنے کے بعد مدینہ منورہ کو واپس آنا اور مدینہ منورہ میں اذان دینا اور اس سے مدینہ منورہ کا گونج اٹھنا، یہ اس درجہ مستند روایت نہیں ہے جیسا کہ امام سیوطی نے اس کو ان ذیل میں ذکر کیا ہے۔ (البتہ امام سبکی وغیرہ محدثین نے اس واقعہ کو ذکر کیا ہے)۔ (مرقات)

Hadith 5972

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7691
حضرت عائذ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوسفیان(18) ایک جماعت کے ساتھ حضرت سلمان، حضرت صہیب اور حضرت بلال کے پاس آئے تو انہوں نے کہا اللہ کی تلواروں نے اللہ کے دشمن کی پوری طرح گرفت نہیں کیں، تو حضرت ابوبکر نے فرمایا کیا تم قریش کے شیخ اور ان کے سردار سے متعلق ایسی بات کہتے ہو؟ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ کو اس کی اطلاع دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر شاید تم ان کو غصہ دلائے ہو، اگر تم ان کو غصہ دلائے ہو تو تم اپنے پروردگار کو غضب میں لائے ہو، تو حضرت ابوبکر ان کے پاس آئے اور فرمایا: اے بھائیو کیا میں تم کو غصہ میں لایا؟ تو انہوں نے کہا نہیں، اللہ آپ کے درجے بلند کرے اے میرے بھائی۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2504 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Abu Sufyan passed

(1) The statement “Abu Sufyan passed”: An-Nawawi said: This occurred when Abu Sufyan, still a disbeliever, came during the Hudaybiyyah truce. The statement “they said”: Meaning Salman and his companions, referring to Abu Sufyan, saying “the swords of Allah have not taken from the neck of Allah’s enemy,” meaning Abu Sufyan, “what they should,” meaning their due. At-Tibi said: The “not” is a negation. “What they should” is either the object or the adverbial phrase, possibly an interrogative implying delay, meaning the swords have not taken their due from him. The sword is metaphorically used as one entitled to a right, demanding it while the debtor delays. The statement “Abu Bakr said”: Meaning to them. The statement “he went”: Meaning Abu Bakr. The statement “informed him”: Meaning about their words and his. The statement “my brothers”: With a silent ha. The statement “they said: No”: Meaning no harm or no anger toward you, and “may Allah forgive you” is a supplicatory phrase. At-Tibi said: One should pause at “No,” and adding a conjunction would improve its flow. The statement “our brother”: It seems it should be “our brothers,” but it likely conveys each one’s individual statement. (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: أن أبا سفيان أتى قال النووي: هذا الإتيان كان لأبي سفيان، وهو كافر في الهدنة بعد صلح الحديبية. وقوله: فقالوا» أي سلمان وأصحابه ما أخذت سيوف الله من عنق عدو الله يعنون أبا سفيان «مأخذها» بفتح الخاء المعجمة، أي حقها. قال الطيبي: «ما» نافية، وأما مأخذها، فقيل: مفعول به. وقيل: مفعول فيه، ويجوز أن يكون مصدر أو الكلام إخبار فيه معنى الاستفهام المتضمن للاستبطاء ، يعني لم تستوف السيوف حقها من حقه، واستعار الأخذ للسيف؛ تشبيها له بمن له حق على صاحبه، وهو يلزمه ويطالبه والغريم يمتنع عن إفاء حقه ويماطله. وقوله: فقال أبو بكر أي لهم. وقوله: «فأتى» أي أبو بكر. وقوله: «فأخبره أي بخبرهم وخبره. وقوله: يا إخوتاه بالهاء الساكنة. وقوله: «قالوا: لا أي لا حرج عليك أو لا غضب لنا بالنسبة إليك يغفر الله لك» جملة دعائية. قال الطيبي: يجب أن يوقف على «لا»، ولو زادوا واوا لحسن موقعه. وقوله: يا أخي الظاهر أن يقال: يا أخانا، ولعله حكاية قول كل واحد واحد. التقطته من «المرقاة».

Note 1

(18) قوله: ان ابا سفيان اتى۔ علامہ نووی نے فرمایا ابوسفیان کا یہ آنا جبکہ وہ کافر تھے صلح حدیبیہ کے بعد امن و سکون کے زمانہ میں ہوا۔ وقوله: فقالوا۔ یعنی حضرت سلمان اور ان کے ساتھیوں نے۔ ما اخذت سيوف الله من عنق عدو الله۔ اس سے اس کی مراد ابوسفیان ہیں۔ ما أخذها۔ خاء کو زبر (فتح) یعنی جیسا اس کا حق ہے۔ علامہ طیبی نے فرمایا ما اخذت میں ما نافیہ ہے، اور ما أخذها کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مفعول بہ ہے، اور مفعول فیہ بھی کہا گیا ہے، اور یہ مصدر (مفعول مطلق) بھی ہو سکتا ہے اور یہ جملہ خبریہ ہے استفہام کے معنی میں ہے، جو کہ ”استبطاء“ کو متضمن ہے یعنی تلواریں ان کا پورا حق ابھی نہیں لیں، تلوار کا اپنا حق لینا اسمیں استعارہ ہے، اس کو ایسے شخص سے تشبیہ دی گئی ہے جس کا اس کے ساتھی پر حق ہے اور وہ حق کا مطالبہ کرتے ہوئے آتا ہے اور وہ حق ادا نہیں کرتا اور ٹال مٹول کرتا ہے۔ (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) وقوله: فقال ابوبكر. یعنی ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا۔ وقوله: فاتى. یعنی ابوبکر آئے۔ وقوله: فاخبره یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اور اپنے واقعہ کی اطلاع دی۔ وقوله: يا اخوتاه. ہائے ساکنہ کے ساتھ ہے۔ وقوله: قالوا لا. یعنی آپ پر کوئی حرج نہیں، یا آپ کی نسبت سے ہم کو کوئی غصہ نہیں، يغفر الله لك. اللہ آپ کے درجے بلند کرے، یہ جملہ دعائیہ ہے۔ علامہ طیبی نے فرمایا ”لا“ پر رک جانا ضروری ہے۔ اور اگر واو کا اضافہ ہوتا تو بہت اچھا ہوتا۔ وقوله: يا اخى. ظاہر بات تو یہ ہے کہ ”یا اخانا“ کہا جاتا، ہو سکتا ہے کہ یہ ان میں سے ہر ایک کے قول کی حکایت ہو۔ (ماخوذ از مرقات)

Hadith 5973

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7692
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہجرت کئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی چاہتے ہوئے، لہذا ہمارا اجر اللہ کے پاس محفوظ ہوگیا ہے (19) ہم میں سے کچھ وہ لوگ ہیں جو اس حال میں گزر گئے کہ اپنے اجر میں سے کچھ نہیں کھائے، ان میں حضرت مصعب بن عمیر ہیں جو جنگ احد میں شہید ہوئے تو ان کیلئے اتنا کپڑا نہیں ملا جس میں کفن دیا جاسکے، سوائے ایک چادر کے، ہم ان کے سر کو ڈھانکتے تو ان کے دونوں پیر نکل جاتے اور جب ان کے دونوں پیر ڈھانکتے تو سر نکل جاتا، تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس سے ان کے سر کو ڈھانک دو اور ان کے دونوں پیروں پر اِذخر (ایک گھاس) رکھ دو۔ اور ہم میں بعض وہ ہیں کہ جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اس کو چن رہے ہیں۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1276 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 940a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

our reward fell upon Allah

(1) The statement “our reward fell upon Allah”: Meaning our worldly and otherworldly reward is secured with Him. The statement “without consuming any of their reward”: Meaning worldly reward, like spoils. The statement “striped cloak”: A coarse garment with white and black stripes. The statement “cover his head”: Because it is nobler. The statement “reaping them”: Meaning harvesting them. This Hadith highlights the virtue of Mus’ab ibn Umair. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فوقع أجره على الله: أي ثبت أجرنا الدنيوي والأخروي عنده سبحانه. وقوله: «لم يأكل من أجره أي الدنيوي شيئًا» أي من الغنائم. وقوله: «نمرة بفتح نون فكسر ميم، أي كساء غليظ فيه خطوط بيض وسود. وقوله: غطوا بها رأسه أي لأنه أشرف. وقوله: «يهد بها أي يجتنيها. وفي هذا الحديث بيان فضيلة مصعب بن عمير. كذا في المرقاة».

Note 1

(19) قوله: فوقع اجره على الله. یعنی ہمارا دینی و دنیاوی اجر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس محفوظ ہوگیا۔ وقوله: لم ياكل من اجره. یہاں مراد دنیاوی اجر ہے شيئا یعنی اموال غنائم میں سے کچھ نہیں پایا۔ وقوله: نمرة. نون کو زبر (فتح) اور میم کو زیر (کسرہ) ہے۔ یعنی موٹی کمبل جس میں سفید اور کالی دھاریاں ہوتے ہیں۔ وقوله: غطوا بها راسه. کیونکہ سر اشرف اعضاء ہے۔ وقوله: يهد بها. یعنی اس کو چن رہا ہے اور اس حدیث میں حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت ہے۔

Hadith 5974

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7693
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ یکا یک سورۃ جمعہ نازل ہوا، اور جب آیت ”وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا (20) بِهِمْ“ (62، الجمعہ، آیت نمبر:3) نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ کون لوگ ہیں؟ اور ہم میں سلمان فارسی موجود تھے، راوی نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک سلمان پر رکھا پھر فرمایا: اگر ایمان ثریا تارے کے پاس ہو تو بھی ان میں کے کچھ لوگ اس کو حاصل کرلینگے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4897 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2546a (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

and others among them who have not yet joined them

(1) The statement “and others among them who have not yet joined them”: At-Tibi said: This connects to “the unlettered,” meaning He sent him among the unlettered of his time and others who have not yet joined them but will. The statement “men from these people”: The plural demonstrative refers to Salman alone, intending his kind. It may mean the non-Arabs generally, as opposed to the unlettered Arabs, or specifically the Persians. The word “if” here is for emphasis and supposition, not condition. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله و آخرين منهم لما يلحقوا بهم

(۱) قوله و آخرين منهم لما يلحقوا بهم : قال الطيبي: هذا على أن يكون آخرين» عطفا على الأميين يعني أنه تعالى بعثه في الأميين الذين على عهده. وفي آخرين من الأميين لم يلحقوا بهم بعد، وسيلحقون بهم، وهم بعد الصحابة . وقوله: رجال من هؤلاء قال الطيبي : جمع اسم الإشارة والمشار إليه سلمان وحده إرادة الجنس. ويحتمل أن يراد بهم العجم كلهم؛ لوقوعه مقابلا للأميين وهم العرب، وأن يراد به أهل فارس و «لو» ههنا بمعنى «أن» لمجرد الفرض والتقدير على سبيل المبالغة. كذا في «المرقاة».

Note 1

(20) قوله: ”وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ“۔ علامہ طیبی نے فرمایا: یہ اس بناء پر ہے کہ آخرین کا عطف امیین پر ہو یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کو امیین، اُن میں بھیجا جو آپ کے زمانہ میں ہیں، اور بعد میں آنے والے اُن امیین میں بھی بھیجا، جو اب تک ان سے نہیں ملے ہیں اور عنقریب ملیں گے اور یہ لوگ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے بعد میں آنے والے ہیں۔ وقوله: رجال من هؤلاء۔ علامہ طیبی نے فرمایا یہاں مشار الیہ حضرت سلمان مفرد ہونے کے باوجود اسم اشارہ (هؤلاء) جمع لایا گیا، کیونکہ حضرت سلمان کی طرف اشارہ کرکے اُن کی جنس یعنی قوم کو مراد لیا گیا ہے۔ اور اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ ان سے سارا عجم مراد ہو، کیونکہ یہ امیین کے مقابلہ میں واقع ہوا ہے اور یہ امیین عرب ہیں۔ اور اس سے اہل فارس بھی مراد ہوسکتے ہیں۔ لفظ لو یہاں بمعنی ”اِن“ شرطیہ ہے یہ بطور مبالغہ برسبیل تقدیر صرف فرض کرنے کے لئے ہے اور بطور مبالغہ کے ہے۔ (مرقات)

Hadith 5975

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7694
اور ان ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی أَمْثَالَكُمْ” (47، محمد، آیت نمبر:38) اور اگر تم منہ موڑو تو وہ تمہارے بدلے دوسری قوم کو لائے گا، پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے۔ صحابہ عرض کئے یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہیں جن کا اللہ نے ذکر کیا کہ اگر ہم منہ موڑیں تو وہ ہمارے بدلہ میں لائے جائیں گے پھر وہ ہم جیسے نہیں ہوں گے۔ تو آپ نے سلمان فارسی کی زانو پر (ہاتھ) مارا پھر فرمایا یہ اور ان کی قوم ہے، اور اگر دین ثریا تارے کے پاس ہو تو بھی فارس کے کچھ لوگ اس کو لائیں گے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3261 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

if you turn away

(1) The statement “if you turn away”: Meaning if you turn from faith in Muhammad (ﷺ) and supporting his religion. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: وإن تتولوا: أي إن تعرضوا وتنصرفوا وتدبروا عن الإيمان بمحمد الله ونصرة دينه. كذا في «المرقاة».

Note 1

(21) قوله: ”وَإِنْ تَتَوَلَّوْا“ اگر تم اعراض کرو گے اور منہ موڑو گے اور پلٹ جاؤ گے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان سے اور ان کے دین کی مدد سے پھر جاؤ گے۔ (تو وہ تمہارے بدلے دوسری قوم کو لائیگا) (مرقات)

Hadith 5976

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7695
اور ان ہی سے روایت ہے، فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عجمیوں کا ذکر ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ان پر یا ان میں سے بعض پر تم سے یا تم میں سے بعض سے زیادہ بھروسہ کرتا ہوں(22)۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3920 (unverified) 70% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

more confidence in them or some of them

(1) The statement “more confidence in them or some of them”: The uncertainty is from the narrator, meaning greater reliance in pursuing religion. It is said: This implies the superiority of non-Arabs. I say: If it means absolute superiority, it contradicts the Qur’an and Sunnah. If it means no absolute superiority, it is correct, indicating some qualities in which non-Arabs excel over Arabs. There is no surprise that the lesser may have virtues not found in the greater. The Arab race is undoubtedly superior to non-Arabs, but this concerns specific individuals. Allah knows His servants best. (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: لأنا بهم أو ببعضهم: شك من الراوي، أي أرجي في الاعتماد على طلب الدين. قيل: فيه تفضيل الأعاجم. قلت: إن كان مراده أنه يلزم التفضيل مطلقا، فهو خلاف الكتاب والسنة، وإن كان مراده أنه لا يلزم التفضيل المطلق، فهو صحيح؛ إذ يدل على أنهم في بعض الصفات أفضل من العرب، ولا بدع أن يوجد في المفضول زيادة فضيلة بالنسبة إلى بعض فضائل الفاضل، فجنس العرب أفضل من جنس العجم بلا شبهة، وإنما الكلام في بعض الأفراد، والله أعلم بالعباد، أخذته من المرقاة».

Note 1

(22) قوله: لأنا بهم او ببعضهم۔ یہ راوی کا شک ہے یعنی تلاش دین میں ان پر زیادہ اعتماد بھروسہ ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اس میں عجمیوں کی فضیلت ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر اس سے مطلق فضیلت مراد لی جائے تو یہ کتاب و سنت کے خلاف ہے۔ اور اگر اس سے ان کی مطلقاً فضیلت کا لازم آنا مراد نہیں ہے تو یہ صحیح ہے۔ عجمی حضرات بعض صفات میں عرب سے افضل ہیں، اور اس میں کوئی تعجب نہیں۔ فاضل کے بعض فضائل کی نسبت سے مفضول میں کوئی فضیلت زیادہ پائی جائے۔ بلا شبہ جنس عرب جنس عجم سے افضل ہے۔ اور یہ گفتگو بعض افراد سے متعلق ہے۔ والله اعلم بالعباد۔ (ماخوذ از: مرقات)

Hadith 5977

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7696
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے چار اشخاص سے محبت کرنے کا حکم فرمایا اور مجھے خبر دیا کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم کو ان کے نام بتائیے(23) تو آپ نے فرمایا ان میں سے علی ہیں، یہ تین مرتبہ فرماتے رہے، اور ابوذر المقداد اور سلمان ہیں۔ اُس نے مجھے ان سے محبت کا حکم دیا اور خبر دیا کہ ان سے محبت کرتا ہے۔ (ترمذی اور فرمایا یہ حدیث حسن غریب ہے)

[Narrated by At-Tirmidhi, who said: This Hadith is good and unique]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3718 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

name them for us

(1) The statement “name them for us”: Meaning so we may love them too, following Allah and His Messenger’s love. The statement “he said this three times”: Indicating Ali’s superiority or that his love equals that of the three. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : سمهم لنا: أي حتى نحن نحبهم أيضًا تبعا لمحبة الله ورسوله. وقوله: يقول ذلك ثلاثا أي للإشعار بأنه أفضلهم أو يحبه قدر ثلاثتهم. كذا في «المرقاة».

Note 1

(23) قوله: سمهم لنا۔ آپ ہم کو ان کے نام بتائیے تا کہ ہم بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے محبت کرنے کی اتباع میں ان سے محبت کریں۔ و قوله: يقول ذلك ثلاثا۔ یعنی یہ بتانا ہے کہ آپ ان تینوں سے افضل ہیں یا یہ کہ آپ ان تینوں سے محبت کے بقدر ان سے محبت کرتے ہیں۔ (مرقات)

Hadith 5978

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7697
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت تین اشخاص(24) علی اور عمار و سلمان کی مشتاق ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3797 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Paradise longs for three

(1) The statement “Paradise longs for three”: At-Tibi said: The longing of Paradise for these three is like the Throne’s trembling at Sa’d ibn Mu’adh’s departure. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: إن الجنة تشتاق إلى ثلاثة : قال الطيبي: سبيل اشتياق الجنة إلى هؤلاء الثلاثة سبيل اهتزاز العرش الموت سعد بن معاذ. كذا في «المرقاة».

Note 1

(24) قوله: ان الجنة تشتاق الى ثلاثة. علامہ طیبی نے فرمایا: ان تینوں حضرات کیلئے جنت کے مشتاق ہونے کا معنی حضرت سعد بن معاذ کے انتقال پر عرش کے جھومنے کی طرح ہے۔ (مرقات)

Hadith 5979

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7698
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اجازت طلب کئے تو آپ نے فرمایا ان کو اجازت دیدو۔ (اور فرمایا) خوش آمدید پاکیزہ(25) اور پاکباز۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3798 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

the pure and purified

(1) The statement “the pure and purified”: An emphatic expression, like “a shady shade.” (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : بالطيب المطيب فيه مبالغة كظل ظليل. كذا في «المرقاة».

Note 1

(25) قوله: بالطيب المطيب. اس میں مبالغہ ہے جس طرح ظل ظلیل میں ہے۔

Hadith 5980

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7699
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمار کو جب کبھی دو چیزوں میں اختیار دیا گیا تو ضرور(26) انہوں نے ان دونوں میں سے سخت چیز کو اختیار کیا۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3799 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

he chose the more difficult of them

(1) The statement “he chose the more difficult of them”: Meaning the more correct, regarding himself. This does not contradict the narration that Ammar chose the easier option, as that refers to others. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: اختار أشدهما أي أصبعهما، فقيل: هذا بالنظر إلى نفسه، فلا ينافي رواية ما اختير عمار بين أمرين إلا أختار أيسرهما؛ فإنه بالنظر إلى غيره. كذا في «المرقاة».

Note 1

(26) قوله: اختار اشدهما. یعنی دونوں کاموں میں سے جو دشوار ہے، تو کہا گیا ہے کہ یہ اپنی ذات کے لئے تھا۔ اور یہ اس روایت کے خلاف نہیں ہے کہ ”ما اختير عمار بين أمرين الا اختار ايسرهما“ عمار کو دو کاموں میں اختیار نہیں دیا گیا مگر وہ دونوں میں سے آسان کو اختیار کئے۔ کیونکہ یہ دوسروں کے لئے تھا۔ (مرقات)

Hadith 5981

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7700
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میرے اور عمار بن یاسر کے درمیان بحث و تکرار (لفظی جھڑپ) ہوگئی تو میں ان کے ساتھ سخت کلامی کیا تو عمار میری شکایت کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تو خالد بھی پہنچے(27) جبکہ حضرت عمار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ان کی شکایت کر ہی رہے تھے، تو راوی نے کہا: یہ خالد ان کے ساتھ سخت کلامی کرنے لگے اور نہیں اضافہ کرتے ان کے ساتھ گفتگو میں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش تھے گفتگو نہیں فرما رہے تھے، حضرت عمار رو لئے اور عرض کئے یارسول اللہ کیا آپ ان کو نہیں دیکھتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک بلند کیا اور فرمایا: جو شخص عمار سے دشمنی کرے اللہ اس سے دشمنی کرے، اور عمار سے جو بغض رکھے اللہ اس سے بغض رکھے۔ تو خالد کہتے ہیں پس میں نکلا تو کوئی چیز عمار کی خوشنودی سے بڑھ کر محبوب نہیں تھی، تو میں ان سے اس طور پر ملاقات کیا جس سے وہ راضی ہو جائیں، چنانچہ وہ راضی ہو گئے۔ (امام احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 6232 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 6232

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Khalid came

(1) The statement “Khalid came”: At-Tibi said: This is the narrator’s statement about Khalid. Mirak said: It may be Khalid’s speech, shifting perspective. The statement “while he”: Meaning Ammar was complaining about Khalid to the Prophet (ﷺ). The statement “Khalid said”: Meaning the narrator. The statement “Khalid continued speaking harshly”: Meaning to Ammar. The statement “nothing was dearer to me than Ammar’s satisfaction”: Meaning after I left, I met him with humility, seeking forgiveness, and embracing, among other means of satisfaction. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فجاء خالد: قال الطيبي: هذا كلام الراوي عن خالد. وقال محذوف يدل عليه قوله: بعده قال خالد: فخرجت». وقال ميرك: يحتمل أن يكون من كلام خالد على الالتفات. وقوله: (وهو) أي عمار يشكوه» أي خالد إلى النبي ، «قال» أي الراوي، فجعل أي خالد يغلظ له» أي لعمار في الكلام، ولا يزيده» أي خالد عمارا. وقوله: فما كان شيء أحب إلى من رضا عمار أي بعد ما خرجت فلقيته أي فواجهته بما رضي أي من التواضع والاستحلال والاعتناق ونحوها من أسباب الرضا. كذا في «المرقاة».

Note 1

(27) قوله: فجاء خالد. علامہ طیبی نے فرمایا یہ کلام خالد سے روایت کرنے والوں کا ہے اور یہاں لفظ ”قال“ محذوف ہے۔ جس پر بعد والا ”قال خالد فخرجت“ دلالت کر رہا ہے۔ اور علامہ میرک نے فرمایا اس میں احتمال ہے کہ بطور التفات حضرت خالد کا کلام ہو۔ وقوله: وهو. اس کا مرجع عمار ہے۔ يشكوه: یعنی وہ حضرت خالد کی شکایت کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (حاشیہ پچھلے صفحے سے) کی خدمت میں۔ قال: سے مراد راوی نے کہا: یعنی خالد عمار کے ساتھ گفتگو میں سخت کلامی کرنے لگے۔ ولا يزيده: یعنی خالد عمار کے ساتھ گفتگو میں سخت کلامی میں اضافہ ہی کرتے جا رہے تھے۔ وقوله: فما كان شيء احب الى من رضا عمار. یعنی میرے نکلنے کے بعد مجھے سب سے زیادہ محبوب چیز عمار کی خوشنودی کو حاصل کرنا تھا۔ فلقيته. میں ان سے اس طرح ملاقات کیا جس سے وہ راضی ہو جائیں: مثلاً تواضع، معافی مانگنا، گلے لگانا اور اس جیسے خوش کر دینے کے اسباب کے ساتھ۔ (مرقات)

Hadith 5982

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7701
حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہوں خالد اللہ بزرگ و برتر کی تلواروں(28) میں سے ایک تلوار ہیں، یہ خاندان کے کتنے اچھے نوجوان ہیں۔ (امام احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Musnad Ahmad 1703 (unverified) 30% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 6253 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 6253

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Khalid is a sword

(1) The statement “Khalid is a sword”: Meaning like a sword Allah has drawn against the disbelievers, or one wielding a sword. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: خالد سيف : أي كسيف سله الله على المشركين وسلطه على الكافرين أو ذو سيف. كذا في «المرقاة».

Note 1

(28) قوله: خالد سيف. یعنی ایسی تلوار کی طرح سے ہیں جس کو اللہ نے مشرکین پر بے نیام کیا ہے اور کافروں پر اس کو مسلط کیا ہے یا ذو سیف یعنی تلوار والے ہیں۔ (مرقات)

Hadith 5983

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7702
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک مقام پر اترے اور لوگ گزرنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے اے ابوہریرہ یہ کون ہے؟ تو میں کہتا یہ فلاں ہے، تو آپ فرماتے: یہ اللہ کا کتنا اچھا بندہ ہے۔ اور فرماتے یہ کون ہے(29) تو میں کہتا فلاں ہے، تو فرماتے یہ اللہ کا کتنا برا بندہ ہے، یہاں تک کہ خالد بن ولید گزرے تو آپ نے فرمایا یہ کون ہے؟ تو میں نے کہا خالد بن ولید ہیں، تو آپ نے فرمایا: خالد بن ولید اللہ کے کتنے اچھے بندہ ہیں، اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3846 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Who is this? I said: So-and-so. He said: A poor servant of Allah

(1) The statement “Who is this? I said: So-and-so. He said: A poor servant of Allah”: Abu Ya’la and others narrated: “Mention the wicked with their faults so people may beware.” The statement “He said: Who is this? I said: Khalid ibn Al-Walid”: This suggests he was in a tent with Abu Hurairah outside, as someone like Khalid would not be unknown to him. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله من هذا فأقول فلان فيقول

(۱) قوله من هذا فأقول فلان فيقول: بئس عبد الله هذا : أي وهذا من باب ما روى أبو يعلى وغيره مرفوعا: «اذكروا الفاجر بما فيه يحذره الناس. وقوله: فقال: من هذا؟ فأقول: خالد بن الوليد. وفي هذا إشعار بأنه كان في خيمة، وأبو هريرة خارجها، وإلا فمثل خالد بن الوليد لا يخفى عليه . كذا في «المرقاة».

Note 1

(29) قوله: من هذا فأقول فلان فيقول بئس عبدالله هذا. یعنی یہ مذمت اُس حدیث کے ضمن میں ہے جس (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) کی روایت ابو یعلیٰ وغیرہ نے مرفوعاً کی ہے: ”اذكروا الفاجر بما فيه يحذره الناس“ تم فاجر کا ذکر اس صفت کے ساتھ کرو جو اس میں ہے، لوگوں کو اس سے بچانے کیلئے۔ وقوله: من هذا فاقول خالد بن الوليد. اس میں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیمہ کے اندر تھے، اور ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خیمہ کے باہر تھے؛ ورنہ خالد بن ولید جیسے شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پوشیدہ نہ تھے۔ (مرقات)

Hadith 5984

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7703
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا: قرآن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چار حضرات (30) نے جمع کیا: ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابو زید۔ تو حضرت انس سے کہا گیا ابو زید کون ہے تو انہوں نے کہا میرے ایک چچا ہیں (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5003 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2465a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

four

(1) The statement “four”: Anas meant four from his tribe, the Khazraj, as it is narrated that some Muhajirun also collected the Qur’an. The point is that these four Ansar memorized the entire Qur’an during his lifetime. There is no contradiction with the narration “Learn the Qur’an from four,” as the number’s implication is not definitive, and learning from them does not mean they memorized it all. Al-Mazari said in Muslim’s commentary: Some skeptics used this Hadith to question the Qur’an’s transmission. The response is twofold: First, it does not state only these four collected it; Anas meant the most knowledgeable Ansar were these four, not negating others. Muslim narrated that many companions memorized it during the Prophet’s (ﷺ) time, with Al-Mazari naming fifteen. It is confirmed that seventy who collected the Qur’an were killed at Yamamah, shortly after the Prophet’s (ﷺ) departure from this world. What of those who survived or were absent? Major companions like Abu Bakr, Umar, Uthman, and Ali likely collected it, given their zeal for good. Second, even if only four collected it, this does not undermine its transmission, as tawatur does not require all to transmit all; if each part is transmitted by a sufficient number, the whole is indisputably tawatur. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: أربعة: أي من الرجال أراد أنس بالأربعة أربعة من رهطه وهم خزرجيون؛ إذ روي أن جمعا من المهاجرين أيضًا جمعوا القرآن، والحاصل أن الذين حفظوا القرآن كله في حياته وهم من الأنصار هذه الأربعة، فلا منافاة بينه وبين خبر: «استقرؤا القرآن على أن مفهوم العدد غير معتبر، وعلى أنه لا يلزم من الأخذ بالقرآن منهم أن يكونوا استظهروا القرآن جميعه، هذا. وفي شرح مسلم: قال المازري: هذا الحديث مما تعلق به بعض الملاحدة في تواتر القرآن وجوابه من وجهين، أحدهما: أنه ليس فيه تصريح بأن غير الأربعة لم يجمعه، فيكون المراد الذين أعلمهم من الأنصار أربعة، والمراد نفي علمه لا نفي غيره من القراء. وقد روي مسلم حفظ جماعات من الصحابة في عهد النبي ، وذكر منهم المازري خمسة عشر صحابيا، وثبت في الصحيح أنه قتل يوم اليمامة سبعون ممن جمع القرآن، وكانت اليمامة قريبا من وفاة النبي ، فهؤلاء الذين قتلوا من جامعيه يومئذ، فكيف الظن بمن لم يقتل ممن حضرها، ومن لم يحضرها، ولم يذكر في هؤلاء الأربعة أبو بكر وعمر وعثمان وعلي ونحوهم من كبار الصحابة الذين يبعد كل البعد أنهم لم يجمعوه مع كثرة رغبتهم في الخير، وحرصهم على ما هو دون ذلك من الطاعات، وكيف يظن هذا بهم ونحن نرى أهل عصرنا يحفظ منهم في كل بلده ألوف، وثانيهما: أنه لو ثبت أنه لم يجمع إلا أربعة لم يقدح في تواتره؛ إذ ليس من شرط التواتر أن ينقل جميعهم جميعه، بل إذا نقل كل جزء عدد التواتر صارت الجملة متواترة بلا شك. كذا في «المرقاة».

Note 1

(30) قوله: اربعة. یعنی مردوں میں سے چار حضرات، اس سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مراد ان کے قبیلہ خزرج کے چار حضرات ہیں، یہ اس لئے کہ مہاجرین کی جماعت نے بھی قرآن کو جمع کیا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جن حضرات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پورا قرآن حفظ کیا ہے انصار میں یہ چار حضرات ہیں۔ اس حدیث شریف میں اور دوسری حدیث شریف ”استقرؤا القرآن من أربعة“ میں کوئی منافات نہیں ہے۔ وہ اس بناء پر کہ یہاں گنتی اور تعداد مقصود نہیں ہے، اور اس لئے بھی کہ ”إستقرءوا القرآن من أربعة“ کی خبر میں جن چار حضرات سے قرآن سیکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اُس سے یہ لازم آتا ہے کہ یہ چاروں مکمل قرآن کو یاد کئے ہوئے حافظ ہوں۔ اور شرح مسلم میں ہے علامہ مازری نے فرمایا: اس حدیث شریف سے بعض ملحدین نے قرآن مجید کے متواتر ہونے میں کلام کیا ہے۔ اس کا جواب دو طرح سے ہے: ایک جواب یہ ہے کہ اس میں ایسی کوئی صراحت نہیں ہے کہ ان چار حضرات کے علاوہ کسی نے قرآن کو حفظ و جمع نہیں کیا، بلکہ ان کی مراد یہ ہے کہ انصار میں سے میرے علم کے مطابق چار ہیں، اس میں ان کے مطابق نفی ہے، ان کے علاوہ وہ دیگر قرّاء (حفاظ) کی نفی نہیں ہے۔ اور امام مسلم نے روایت کیا ہے کہ صحابہ کی جماعتیں ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن مجید کو حفظ کیا۔ اور امام مازری نے ان میں سے پندرہ (15) صحابہ کا ذکر کیا ہے۔ اور صحیح حدیث میں ثابت ہے کہ جنگ یمامہ کے موقعہ پر ستر (70) قراء (حفاظ) صحابہ شہید ہوئے تھے، اور جنگ یمامہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی (حاشیہ پچھلے صفحے سے) وفات سے قریب زمانہ میں ہوئی ہے، پھر یہ تعداد اُن حفاظ صحابہ کی ہے جو اس دن شہید ہوئے تھے تو تمہارا کیا خیال ہے ان حفاظ کی تعداد کے بارے میں جو اس جنگ میں شریک ہونے والوں میں سے شہید نہیں ہوئے تھے۔ اور وہ صحابہ بھی ہیں جو جنگ میں شریک ہی نہیں تھے۔ پھر مزید یہ ہے کہ ان چاروں حضرات کے ساتھ حضرات خلفاء راشدین سیدنا ابوبکر و عمر و عثمان و علی رضی اللہ عنہم اور ان کے جیسے کبار صحابہ کا تو ذکر ہی نہیں کیا گیا، جو چھوٹی چھوٹی نیکیوں میں حرص اور شدید رغبت رکھتے تھے ان کے بارے میں یہ خیال تک نہیں ہوسکتا کہ وہ قرآن کو حفظ نہ کئے ہوں جب کہ ہم دیکھتے ہیں ہمارے زمانہ میں ہر ہر شہر میں ہزاروں حافظ قرآن مجید ہیں۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ ولو بالفرض اگر یہ ثابت بھی ہوجائے کہ ان چار اصحاب کے سوا دوسروں نے جمع یعنی مکمل قرآن حفظ نہیں کیا تھا، تب بھی اس سے تواتر کے ثبوت میں فرق نہیں پڑتا کیونکہ تواتر کے لئے یہ شرط نہیں ہے کہ جملہ اصحاب پورا کلام نقل کئے ہوں، بلکہ ہر جز کو تواتر کی درکار تعداد میں صحابہ نے جب نقل کر دیا ہے تو بلاشبہ سارا کلام متواتر ہوگا۔ (مرقات)

Hadith 5985

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7704
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابوموسیٰ تم کو داؤد کے مزامیر میں سے ایک مزمار دیا گیا ہے(31)۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5048 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 793a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

you have been given a flute

(1) The statement “you have been given a flute”: In the passive voice, meaning a beautiful voice and melody from the flutes of Dawud’s family, referring to their melodies. The “family” is inclusive, and “flute” is metaphorically used for a beautiful voice and pleasant tone. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: لقد أعطيت مزمارا بصيغة المجهول، أي صوتا حسنا ولحنا طيبا من مزامير آل داود أي من إلحانه و «الآل» مقتحم واستعير المزمار بكسر الميم، وهو الآلة للصوت الحسن والنغمة الطيبة. كذا في «المرقاة».

Note 1

(31) قوله: لقد اعطيت مزمارا. اعطيت صیغہ مجہول ہے یعنی اچھی آواز اور عمدہ لحن، اچھا نغمہ۔ من مزامير آل داود. یعنی ان کے نغموں میں سے۔ اور لفظ آل زائد ہے۔ اور مزمار میم کو زیر (کسرہ) سے ہے، جو کہ ایک آلہ ہے، اس کا استعارہ کیا گیا ہے، یہ اچھی آواز اور اچھے نغمے کے معنی میں ہے۔ (مرقات)

Hadith 5986

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7705
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: آسمان نے سایہ نہیں کیا(32) اور زمین نے نہیں اٹھایا کسی ایسے شخص کو جو ابوذر سے زیادہ سچا ہے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3801 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

nor borne

(1) The statement “nor borne”: Meaning carried. The statement “more truthful than Abu Dharr”: The object of “borne,” a description of an implied person, a form of grammatical contention. This emphasizes his truthfulness, not that he is absolutely more truthful than others, as it is not valid to say Abu Dharr is more truthful than Abu Bakr, the Siddiq of this nation and its best after its Prophet (ﷺ). The Prophet (ﷺ) was more truthful than Abu Dharr and others. The Prophets are legally excluded. As for the Siddiq, his frequent confirmation does not preclude another being truthful in speech. The Hadith states: “The best reciter is Ubayy, and the best judge is Ali.” There is no surprise that the lesser may share or equal the greater in some qualities. At-Turbushti said: The statement “more truthful than Abu Dharr” emphasizes his truthfulness, not that he surpasses all, as he is not more truthful than Abu Bakr by consensus, making it a general statement with exceptions. (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: ولا أقلت: أي حملت. وقوله: أصدق من أبي ذر مفعول أقلت» وصفة للأحد المقدر، وهو نوع من التنازع، والمراد بهذا الحصر التأكيد والمبالغة في صدقه، لا أنه أصدق من غيره مطلقا؛ إذ لا يصح أن يقل: أبو ذر أصدق من أبي بكر ، وهو صديق هذه الأمة وخيرها بعد نبيها. وقد كان النبي له أصدق من أبي ذر وغيره كذا قالوا. وفيه أنه وسائر الأنبياء مستثنى شرعا، وأما الصديق؛ لكثرة تصديقه لا يمنع أن يكون أحدا صدق في قوله. وقد جاء في الحديث: «اقرؤكم أبي وأقضاكم علي». ولا بدع أن يكون في المفضول ما لا يوجد في الفاضل، أو يشترك هو والأفضل في صفة من الصفات على وجه التسوية. قال التوربشتي: قوله: أصدق من أبي ذر» مبالغة في صدقه لا أنه أصدق من كل على الإطلاق؛ لأنه لا يكون أصدق من أبي بكر بالإجماع، فيكون عاما قد خص. التقطته من «المرقاة».

Note 1

(32) قوله: ولا اقلت یعنی نہیں اٹھایا و قوله: اصدق من ابى ذر. یہ اقلت کا مفعول ہے، لفظ احد مقدر کی صفت ہے، اور یہ تنازع فعلان کے باب سے ہے، یہ حصر ہے اس سے ان کے صدق میں مبالغہ مقصود ہے، یہ حصر اضافی ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی زیادہ سچے ہوں۔ وہ تو اس امت کے صدیق ہیں اور اس امت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر، زیادہ سچے اور اصدق ہیں۔ اس ارشاد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء علیہم السلام مستثنیٰ ہیں۔ اب رہا وہ صدیق جو کثرت تصدیق کی بناء پر (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) صدیق ہے، وہ اس امر کے لئے مانع نہیں کہ کوئی اپنے قول میں سب سے بڑھ کر صادق ہو۔ جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے أقرأكم أبي وأقضاكم علي یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ مفضول میں بعض صفات ایسی ہوں جو فاضل میں نہ پائی جائیں۔ یا یہ کہ مفضول و افضل دونوں میں کوئی صفت مشترک ہو یا دونوں میں برابر برابر ہو۔ علامہ توربشتی نے فرمایا: آپ کا ارشاد اصدق عن ابی ذر ان کی صداقت سچائی میں بطور مبالغہ ہے، یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ مطلقاً سب سے افضل ہیں کیونکہ بالاجماع آپ حضرات ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے افضل ہو نہیں سکتے تو یہ عام مخصوص منہ البعض ہے۔ (مرقات)

Hadith 5987

Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7706
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسمان کسی ایسے شخص پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین کسی ایسے شخص کو اٹھائی جو ابوذر سے بڑھ کر زبان کا سچا اور وفا شعار ہو، عیسی بن مریم کے مشابہ ہیں؛(33) یعنی زہد میں۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3802 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

with a truer tongue

(1) The statement “with a truer tongue”: Meaning one who speaks, with “from” being additional and “with a truer tongue” the object of “borne.” The statement “more faithful”: Meaning in his promises and covenants. The statement “resembling Isa ibn Maryam (Mary)am”: In apposition, meaning his likeness in asceticism. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: ذي لهجة بفتح فسكون، وهي اللسان، والمعنى من ذي نطق قال الطيبي: «من زائدة و «ذي لهجة» مفعول أقلت». وقوله: «ولا أوفى أي بكلامه من الوعد والعهد. وقوله: شبيه عيسى بن مريم بالجر بدل، أي شبيهه. كذا في «المرقاة».

Note 1

(33) قوله: ذى لهجة. لام کو زبر (فتحہ) ہا کو جزم بمعنی زبان ہے اس سے مراد ذی نطق (بولنے والا) ہے، علامہ طیبی نے فرمایا: اس میں لفظ ”من“ زائد ہے اور ”ذی لہجہ“ اقلت کا مفعول ہے۔ وقوله: ولا اوفى. یعنی عہد وعدہ کی اپنی گفتگو کو پورا کرنے میں۔ وقوله: شبيه عيسى بن مريم. حالت جری میں ہے بدل ہے۔ یعنی عیسی بن مریم کے مشابہ۔ (مرقات)