اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 741
عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو غزوہ ذات السلاسل کے ساتھ روانہ فرمایا تو مجھے ایک نہایت سردی کی رات
میں احتلام ہوگیا، مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر غسل کرلوں تو ہلاک ہو جاؤں گا چنانچہ میں نے تیمّم کرلیا پھر میں نے
اپنے ساتھیوں کو صبح کی نماز پڑھائی اور جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا تو میں نے
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو (رضی
اللہ عنہ) تم نے اپنے ساتھیوں کی نماز ایسی حالت میں پڑھا دی کہ تم جنبی تھے میں نے عرض کیا کہ
ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نہایت ٹھنڈی یا سخت سردی کی رات محتلم ہوگیا اور خوف کیا کہ
اگر غسل کرلوں تو میں ہلاک ہوجاؤں گا اور مجھے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ﴿وَلَا تَقْتُلُوا اَنْفُسَكُمْ اِنَّ اللّٰهَ
كَانَ بِكُمْ رَحِيْمًا﴾ (سورہ نساء۔ آیت نمبر:29) اپنی جانوں کو ہلاکت میں مت ڈالو تحقیق اللہ تم
پر بڑے مہربان ہیں) یاد آیا تو میں نے تیمم کیا پھر اسی سے نماز ادا کی یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ہنس پڑے اور کچھ نہیں فرمایا۔
(اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد، حاکم، ابن المنذر اور ابن ابی حاتم نے کی ہے اور طبرانی کی
روایت بھی اسی طرح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 334 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.