اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 938
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا کہ (کسی وقت) نیند کی وجہ سے (کسی نماز کا وقت گزر جائے) تو کوئی قصور نہیں
(بروقت نماز نہ پڑھنے کا گناہ تو نہیں ہوگا مگر نماز کی قضا ضروری ہوگی) البتہ بیداری میں (کسی وجہ
سے کوئی نماز فوت ہو جائے) تو (ایسا شخص) قصوروار ہوگا (کہ اس نماز کی قضا بھی لازم ہوگی اور گناہ
بھی ہوگا) اس لئے تم میں سے کوئی شخص کسی نماز کو بھول جائے یا اتنی دیر سو جائے کہ اس نماز کا وقت
گزر جائے تو جب یاد آ جائے (اور مکروہ وقت نہ ہو) نماز ادا کر لے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
ہے ”وَأَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِي“ (سورۂ طہ، پ:16، ع:1، آیت نمبر:14) میرے (خوف) سے
جب نماز یاد آ جائے تو نماز ادا کر لیا کرو۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 681 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.