Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 3

(بعض نمازوں کو تاخیر کر کے مستحب وقت میں اور بعض نمازوں کو جلدی کر کے

63 narrations · In source reading order

Hadith 781

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 881
خالد بن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے امیر نے نماز جمعہ پڑھانے کے بعد انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح نماز ظہر پڑھا کرتے تھے؟ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب سخت سردی کا موسم ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر میں تعجیل فرماتے تھے اور جب گرمی سخت ہو جاتی تو نماز ظہر ٹھنڈے وقت ادا فرماتے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 906 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 782

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 882
انس بن مالک اور ابو مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موسم سرما میں نماز ظہر جلد ادا فرمایا کرتے اور گرما میں نماز ظہر میں تاخیر فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 783

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 883
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب موسم گرما ہوتا تو نماز ظہر کو ٹھنڈے وقت ادا فرمایا کرتے اور جب جب سردی کا موسم ہوتا تو جلدی ادا فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے اور اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں اور سب صحیح کے راوی ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 499 (unverified) 75% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 605 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 605

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ملا علی قاری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ نماز ظہر کے بارے میں متعارض حدیثیں وارد ہوئی ہیں بعض حدیثوں سے بلا قید موسم تعجیل ثابت ہوتی ہے اور بعض احادیث سے بلا قید موسم تاخیر، اور یہ تعارض اس باب کی حدیثوں سے اس طرح دور ہو جاتا ہے کہ جن حدیثوں میں تعجیل ظہر مذکور ہے وہ موسم سرما سے متعلق ہیں اور جن حدیثوں میں تاخیر ظہر مذکور ہے وہ موسم گرما سے متعلق ہیں اور جن حدیثوں سے موسم گرما میں بھی تعجیل ظہر ثابت ہے ایسی حدیثوں کے متعلق بیہقی کا قول ہے کہ ایسی حدیثیں منسوخ ہیں۔12

Hadith 784

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 884Noor 885Noor 886
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب شدت کی گرمی ہو تو نماز ظہر (یہ ترجمہ بخاری کی روایت کے لحاظ سے کیا گیا ہے جو ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس میں نماز ظہر کی صراحت ہے۔12) کو ٹھنڈے وقت پڑھو!۔ کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہوتی ہے، جہنم نے اپنے پروردگار سے شکایت کی اور کہا کہ اے میرے پروردگار میرے بعض نے بعض کو کھا لیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے جہنم کو دو دفعہ سانس لینے کی اجازت دی (1) ایک سانس سرما میں اور (2) دوسری گرما میں اسی وجہ سے تم سخت سے سخت گرمی محسوس کرتے ہو اور سخت سے سخت سردی پاتے ہو۔ (جو انہی دونوں سانسوں کا اثر ہے)۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔) اور بخاری کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ گرمی کی شدت جس کو تم محسوس کرتے ہو وہ جہنم کی گرم سانس کی وجہ سے ہوتی ہے اور سخت سردی جس کو تم محسوس کرتے ہو وہ جہنم کے طبقہ زمہریر کی ٹھنڈی سانس کی وجہ سے ہوا کرتی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 537 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 617a (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 538 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 785

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 887
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب گرمی کا موسم ہو تو نماز ٹھنڈے وقت پڑھا کرو کیوں کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہوتی ہے۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 786

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 888
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو نماز ظہر دوپہر ڈھلے یعنی ابتدائی وقت میں پڑھائی اور ارشاد فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہوتی ہے اس لئے ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت پڑھا کرو۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اس کی روایت طحاوی نے کی ہے) اور امام طحاوی نے کہا ہے کہ مغیرہ رضی اللہ عنہ نے اس حدیث میں خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ نماز ظہر تاخیر کر کے ٹھنڈے وقت پڑھیں اور یہ حکم حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت دیا کہ آپ اس حکم کے دینے سے پہلے نماز ظہر کو گرمی میں ابتدائی وقت ادا فرمایا کرتے تھے، اس سے یہ ثابت ہوا کہ سخت گرمی میں نماز ظہر کا ابتدائی وقت میں پڑھا جانا منسوخ ہو گیا اور نماز ظہر کو گرمی میں تاخیر کر کے ٹھنڈے وقت پڑھنا واجب ہو گیا۔

Hadith 787

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 889
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم رکاب تھے مؤذن نے اذان دینے کا ارادہ کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا کہ دھوپ میں ٹھنڈک آنے دو، تھوڑی دیر کے بعد ارادہ کیا کہ اذان دیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ان سے فرمایا کہ دھوپ میں ٹھنڈک آنے دو، یہاں تک کہ ٹیلوں کا سایہ ٹیلوں کے ایک
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 539 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

مثل ہو گیا (حدیث شریف کے الفاظ ”حَتّٰى سَاوَى الظِّلُّ التُّلُولَ“ (یہاں تک کہ ٹیلوں کا سایہ ٹیلوں کے ایک مثل ہو گیا ہے) سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ ظہر کا وقت ایک مثل کے اور بھی باقی رہتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اشیاء منبسطہ (بچھی چیزیں جو پھیلی ہوئی ہوں جیسے ٹیلہ وغیرہ) کا سایہ جب ایک مثل ہوتا ہے تو اشیاء مُنْتَصِبَہ (یعنی ایسی چیزیں جو کھڑی ہوئی ہوں جیسے لاٹھی وغیرہ) کا سایہ دو مثل کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ (ماخوذ از اعلاء السنن۔12)(یعنی عام چیزوں کا سایہ ان کے دو مثل کے قریب پہنچا اور اس وقت ظہر ادا کی گئی) اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہوتی ہے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)

Hadith 788

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 890
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کی ایک منزل میں فروکش ہوئے تھے تو بلال رضی اللہ عنہ اذاں دینا چاہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہر جاؤ اے بلال! پھر انہوں نے تھوڑی دیر کے بعد ارادہ کیا کہ اذان دیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا ٹھہر جاؤ اے بلال! یہاں تک کہ ہم کو ٹیلوں کا سایہ دکھائی دینے لگا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہوتی ہے اس لئے تم ظہر کی نماز کو ٹھنڈے وقت پڑھا کرو جبکہ گرمی کا موسم سخت ہو جائے۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 158 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ترمذی نے وضاحت کی ہے کہ جن ائمہ نے (جیسے امام اعظم، امام احمد اور ابن مبارک وغیرہم رحمہم اللہ) نے یہ مسلک اختیار کیا ہے کہ سخت گرمی میں نماز ظہر میں تاخیر کی جائے یہ قول پیروی کیلئے مُرَجَّح اور اولیٰ ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ نے جو مسلک اختیار کیا ہے کہ گرمی کے موسم میں تاخیر ظہر کی رخصت ان لوگوں کیلئے ہے جو دور سے آتے ہیں اس لئے ان کی مشقت دور کرنے کیلئے تاخیر کا حکم دیا گیا حالانکہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث میں جو واقعہ مذکور ہے وہ امام شافعی رحمہ اللہ کے قول کی تائید نہیں کرتا کیونکہ امام شافعی رحمہ اللہ نے جس مسلک کو اختیار کیا ہے اگر وہ درست ہوتا تو سفر کی حالت میں ابراد (یعنی ٹھنڈے وقت میں) نماز ظہر پڑھنا ایک بے معنی بات ہو جاتی، کیونکہ نماز ادا کرنے والے حالت سفر میں تھے اور ایک جگہ جمع تھے اور ان کو اس بات کی ضرورت نہیں تھی کہ دور سے آکر اکٹھے ہوں۔ (یہ پورا مضمون ترمذی میں مذکور ہے۔)

Hadith 789

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 891
عبدالواحد بن نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں کوفہ کی مسجد میں داخل ہوا تو موذن نے عصر کی اذان دی (وہاں) ایک سن رسیدہ بزرگ بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے موذن کو ملامت کی اور کہا کہ میرے والد نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیا کرتے تھے کہ یہ نماز (عصر) تاخیر سے پڑھی جائے، یہ سن کر میں نے ان بزرگ کے متعلق لوگوں سے دریافت کیا کہ یہ کون بزرگ ہیں؟ تو لوگوں نے کہا کہ یہ عبداللہ بن رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما ہیں (ان کے والد رافع بن خدیج جلیل القدر صحابی ہیں)۔ (اس کی روایت دارقطنی اور بیہقی نے کی ہے)۔

Hadith 790

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 892
عبدالرحمن بن علی بن شیبان رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ پہنچے تو دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز عصر میں اتنی تاخیر فرماتے تھے کہ آفتاب صاف اور روشن رہتا۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 408 (unverified) 93% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 684 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 791

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 893
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں تم لوگوں سے زیادہ جلدی فرماتے تھے اور تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ عصر کی نماز میں جلدی کرتے ہو۔ (اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے اور اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس حدیث کے راوی صحیح کی شرط کے موافق ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 161 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 792

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 894
زیاد بن عبداللہ نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سب سے بڑی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے موذن نے آ کر الصلوۃ کہا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا بیٹھ جاؤ! وہ بیٹھ گئے۔ دوسری دفعہ پھر موذن نے الصلوۃ کہا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا بیٹھ جاؤ! اور علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ کتّا تم کو نماز سکھا رہا ہے۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ اٹھے اور ہمیں نماز عصر پڑھائی نماز سے فراغت کے بعد ہم پلٹ کر اسی جگہ پہنچے جہاں ہم پہلے بیٹھے ہوئے تھے اور ہم گھٹنے ٹیک کر آفتاب کے ڈوبنے کو دیکھنے لگے۔ (اس کی روایت حاکم نے کی ہے اور کہا ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے اور بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق ہے اگرچہ کہ انہوں نے اس کی روایت نہیں کی ہے اور حدیث کی روایت دارقطنی نے بھی اسی طرح کی ہے۔)

Hadith 793

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 895
عکرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک نماز جنازہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک تھے انہوں نے نماز عصر ادا نہیں کی اور ساکت رہے یہاں تک کہ ہم ان کو بار بار متوجہ کرتے رہے اس پر بھی انہوں نے نمازِ عصر اس وقت تک ادا نہیں کی جب تک ہم نے مدینہ منورہ کے سب سے اونچے پہاڑ کی پر آفتاب کو نہیں دیکھ لیا۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 794

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 896
حماد رضی اللہ عنہ، ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نخعی نے کہا کہ میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو دیکھا ہے کہ وہ نمازِ عصر کو آخری وقت میں ادا کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام محمد نے کتاب الحجج میں کی ہے۔)

Hadith 795

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 897
ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ عصر کا نام اس لئے عصر رکھا گیا ہے کہ عصر کی نماز اس وقت ادا کی جاتی ہے جب کہ آفتاب نچوڑا جا رہا ہو (یعنی آفتاب میں ایسی تمازت نہیں رہتی جیسی کہ ایک مثل کے وقت رہتی ہے اس سے ثابت ہوا کہ عصر کی نماز دو مثل پر ہی ہوا کرتی تھی)۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 796

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 898
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ منافق کی نماز ہوتی ہے کہ بیٹھا ہوا سورج کا انتظار کرتا رہے یہاں تک کہ سورج جب شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان پہنچ جائے (یعنی زرد پڑ جائے) تو اس وقت اٹھ کر (مرغ کی طرح) چار ٹھونگ مار لے جن میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کم کرنے کا (موقع) ملے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 622 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 797

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 899
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب دن ابر آلود ہو تو نماز عصر ابتدائی وقت پڑھ لیا کرو (اس لئے کہ ابر کی وجہ سے تمہیں وقت کا صحیح اندازہ نہ ہوگا اور نماز ترک ہو جائے گی) اور (یہ معلوم ہے کہ) جو نماز عصر (کسی کام کی وجہ سے) ترک کر دیتا ہے تو (اس کام سے) برکت مٹا دی جاتی ہے۔ (ابر کی وجہ سے بھی اگر تمہاری نماز ترک ہو جائے گی تو تمہارے اس وقت کے کام سے برکت مٹا دی جائے گی۔) (اس کی روایت امام احمد، ابن ماجہ اور ابن حبان نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 694 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 798

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 900
مرثد بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ جب جہاد کی غرض سے تشریف لائے تو اس زمانہ میں عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ حاکم مصر تھے، امیر مصر عقبہ نے نماز مغرب میں کچھ دیر کی تو ابوایوب رضی اللہ عنہ اٹھے اور فرمایا کہ اے عقبہ! یہ کیسی نماز ہے؟ عقبہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ہم (حکومت کے) کاموں میں مشغول تھے (اور یہ بھی عبادت ہے، اس وجہ سے دیر ہوگئی) ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک کو نہیں سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت ہمیشہ بھلائی پر رہے گی یا یوں فرمایا کہ میری امت اسلام کی اصلی حالت پر رہے گی جب تک کہ نماز مغرب کے ادا کرنے میں اس قدر تاخیر نہ کرے کہ ستارے چمکنے لگیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 418 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 799

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 901
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نمازِ مغرب کو غروب آفتاب کے ساتھ ہی پڑھا کرو اور اس کی ابتداء تاروں کے نکلنے سے پہلے کیا کرو۔ (اس کی روایت طبرانی نے الکبیر میں کی ہے۔)

Hadith 800

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 902
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نمازِ مغرب کی ابتداء تارے نکلنے سے پہلے کیا کرو۔ (اس کی روایت امام احمد اور دارقطنی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 609 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 609

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 801

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 903
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نمازِ مغرب تارے نکلنے سے پہلے اس وقت پڑھا کرو جب روزے دار کے افطار کا وقت آجاتا ہے۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)

Hadith 802

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 904
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ مغرب پڑھا کرتے تھے اور ہم میں سے کوئی شخص نماز کے بعد واپس ہوتا (تو ایسی روشنی میں واپس ہوتا تھا) کہ اس کو اپنے تیر کا نشانہ دکھائی دیتا۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 558 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 637 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 803

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 905
عبدالعزیز بن رفیع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ابر کے دنوں میں دن کی نمازیں جلدی پڑھا کرو اور مغرب کی نماز میں دیر کیا کرو۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے اپنے مراسیل میں کی ہے عزیزی نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند قوی ہے باوجودیکہ یہ مرسل ہے اور جامع صغیر نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔)

Hadith 804

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 906
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں یہ حکم دیتا کہ وہ نماز عشاء میں تہائی شب یا آدھی رات تک تاخیر کریں۔ (اس کی روایت امام احمد، ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے، اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 167 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 691 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 805

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 907
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم نمازِ عشاء کو (سفید) شفق غائب ہونے کے بعد سے رات کے پہلی تہائی تک پڑھ لیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 569 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.742
  • Candidate: Sahih Muslim 638a (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.530

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 806

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 908
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس نماز یعنی نمازِ عشاء کے وقت سے جو بی واقف ہوں نمازِ عشاء کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری تاریخ کا چاند ڈوبنے کے وقت ادا فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 419 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 807

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 909
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک رات عشاء کی نماز کیلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیر تک انتظار کرتے رہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت باہر تشریف لائے جب کہ رات کا ایک تہائی حصہ گزر چکا تھا یا اس کے بعد تشریف لائے۔ معلوم نہیں کہ تشریف آوری میں کیا چیز مانع تھی؟ کوئی خانگی ضرورت تھی یا کچھ اور؟ بہرحال تشریف لا کر ارشاد فرمایا تم لوگ ایک ایسی نماز کا انتظار کر رہے ہو کہ تمہارے علاوہ دیگر مذاہب والوں میں سے کوئی اس وقت نماز کے انتظار میں نہیں ہے۔ اگر میری امت پر بار نہ گزرتا تو میں ان کو اسی وقت اس نماز کو پڑھایا کرتا۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے موذن کو حکم دیا تو موذن نے نماز کی تکبیر کہی اور آپ نے نماز پڑھائی۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 639a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 808

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 910
جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچوں نمازوں کو (اوقات کے لحاظ سے) تقریباً تمہاری نمازوں کی طرح ادا فرمایا کرتے تھے اور عشاء کی نماز میں تمہاری نماز کے وقت سے کچھ تاخیر فرمایا کرتے اور نمازوں کو (قرأت کے اعتبار سے) ہلکی پڑھایا کرتے تھے (نہ کہ ارکان کے اعتبار سے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 643 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 809

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 911
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عشاء پڑھنے کے ارادے سے جمع ہوئے، آپ باہر تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ تقریباً نصف شب گزر گئی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ بیٹھے رہو تو ہم اپنی اپنی جگہ بیٹھے رہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ لوگ اس وقت نماز پڑھ چکے ہیں اور اپنی اپنی خوابگاہوں میں آرام کر رہے ہیں اور تم جب سے نماز کا انتظار کر رہے ہو اس وقت سے نماز ہی میں ہو (اور تم کو برابر نماز کا ثواب مل رہا ہے) اور اگر ضعیف کے ضعف کا اور بیمار کی بیماری کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اس نماز میں نصف شب تک تاخیر کرتا۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 422 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 810

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 912
عمرو بن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز عشاء سے غافل ہوکر سوگیا اس طرح کہ اس کا وقت گزر جائے تو خدا کرے اس کو نیند نہ آئے۔ (اس کی روایت ابن عساکر نے مرسلاً کی ہے۔)