اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 943
حبیب رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ان سے روایت
ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب ادا فرمائی اور نمازِ عصر ادا کرنا بھول گئے تھے (غالباً یہ واقعہ کسی
جنگ کا ہے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت فرمایا کہ کیا تم لوگوں نے مجھے نماز
عصر پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا نہیں یارسول اللہ آپ نے نماز عصر نہیں پڑھی
ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا تو مؤذن نے اذان دی پھر اقامت کہی اور حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور عصر کے بغیر جو مغرب کی نماز پڑھی گئی تھی اس کو شمار میں نہ لا کر دوبارہ
نماز مغرب ادا فرمائی۔ (اس کی روایت امام احمد طبرانی اور ابو نعیم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 615 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 615
Confidence and text similarity are not editorial verification.