Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette · Chapter 14

بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ ختم ہوا

36 narrations · In source reading order

Hadith 4743

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6333
انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم کا لفظ رحمٰن سے مشتق ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو آدمی تجھے جوڑ کر رکھے گا تو میں بھی اسکو جوڑوں گا اور جو تجھے توڑے گا تو میں اس کو توڑوں گا۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5988 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4744

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6334
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں میں رحمٰن ہوں میں رشتہ داری کو پیدا کیا ہوں اور میں اسکو میرے نام سے مشتق کیا ہوں پس جو شخص اسکو جوڑیگا تو میں اسکو جوڑونگا اور جو اسکو توڑیگا تو میں اسکو توڑونگا۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1694 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4745

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6335
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رشتہ داری عرش سے لٹکی ہوئی ہے اور کہتی ہے: جو مجھے جوڑے گا اللہ اسکو جوڑیگا، اور جو مجھے توڑیگا اللہ تعالیٰ اسے توڑیگا۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2555 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5989 (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4746

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6336
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بدلہ چکاتا ہے وہ صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے لیکن صلہ رحمی کرنے والا وہ شخص ہے کہ اگر اس کا ناطہ توڑا جائے تو وہ اس کو جوڑے۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5991 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4747

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6337
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے کچھ قرابت دار ہیں جن سے میں صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع تعلق کرتے ہیں، اور میں ان کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہوں، اور وہ میرے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، اور میں اُن سے بردباری سے پیش آتا ہوں، اور وہ میرے ساتھ جہالت کرتے ہیں، تو آپ نے فرمایا: اگر تو ایسا ہی ہے جیسا تو نے کہا تو گویا تو ان پر گرم راکھ1 ڈال رہا ہے اور تیرے ساتھ اللہ کی طرف سے ان کے خلاف ہمیشہ ایک مددگار رہے گا، جب تک کہ تو اس حال پر برقرار رہے گا۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2558 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

it is as if you feed them…

(1) His statement: “it is as if you feed them…”: At-Tawrabushti said: Your goodness to them, when they repay with evil, rebounds harmfully on them, as if your goodness is feeding them fire. [As stated in Al-Mirqat]

Note 1

قوله

(۱) قوله : فكأنها تسفهم : قال التور بشتي : أي إحسانك إليهم إذا كانوا يقابلونه بالإساءة يعود وبالا عليهم، حتى كأنك في إحسانك إليهم مع إساءتهم أطعمتهم النار. كذا في «المرقاة».

Hadith 4748

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6338
سیدنا سعید بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی کا ایسا ہی حق ہے، جیسا کہ والد کا حق بیٹوں پر ہوتا ہے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]