اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1134
عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں اشتمال کئے ہوئے نماز پڑھتے
دیکھا کہ جس کے دونوں کنارے دونوں کندھوں پر اس طرح تھے (کہ بایاں کنارہ سیدھے مونڈھے
پر اور سیدھا کنارہ بائیں مونڈھے پر تھا)۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 354 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 517a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اشتمال سے مراد یہ ہے کہ تہ بند کا بایاں کنارہ بائیں ہاتھ کے نیچے سے نکال کر سیدھے مونڈھے پر ڈالے اور تہ بند کا سیدھا کنارہ سیدھے ہاتھ کے نیچے سے نکال کر بائیں مونڈھے پر ڈالے، اگر کنارے چھوٹے ہوں تو دونوں کناروں کو گردن پر باندھے یا کناروں کو سینہ پر باندھے، اور اگر کنارے دراز ہوں تو ان کو پیچھے لٹکاتا ہوا چھوڑ دے توشّح بھی اسی کو کہتے ہیں، جیسے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے: ”وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ” صَلَّوْا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاقِدِي أُزُرِهِمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ“۔ ابو حازم نے کہا کہ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ ان کے تہ بند کے (دونوں کنارے) ان کے گردن پر باندھے ہوئے تھے۔ (مرقات، اشعۃ اللمعات، نیل الاوطار)12