اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1164
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے
وقت (نماز عید کے لئے) عیدگاہ تشریف لے جاتے تو صحابہ رضی اللہ عنہم آپ کے آگے آگے برچھی
لئے ہوئے چلتے اور برچھی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے عیدگاہ میں نصب کر دیتے تھے تو حضور صلی
اللہ علیہ وسلم اس کی جانب ہو کر نماز ادا فرماتے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 973 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.