اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1216
عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں حضرموت کی
مسجد میں داخل ہوا کیا دیکھتا ہوں کہ علقمہ بن وائل رضی اللہ عنہما اپنے والد وائل رضی اللہ عنہ کے واسطہ
سے حدیث بیان کر رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے قبل رفع یدین کیا کرتے تھے اور
رکوع کے بعد بھی رفع یدین کیا کرتے تھے میں نے اس واقعہ کا تذکرہ ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ کے
سامنے کیا تو انہوں نے غصہ میں آکر فرمایا کیا وائل رضی اللہ عنہ نے ہی رفع یدین کرتے دیکھا ہے اور
اس کو ابن مسعود اور ان کے ساتھی دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم نے نہیں دیکھا (کیا یہ قرین قیاس ہے؟)۔
(اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)