اردو
روایت کی گئی ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نماز میں (دوسرے سجدے
کے بعد جب قیام کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے پنجوں کے بل کھڑے ہوتے تھے اور جلسہ استراحت
نہیں کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ اور بیہقی نے کی ہے۔)
اور ابن ابی شیبہ اور بیہقی کی دوسری روایت میں ابن عمر اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم
سے اسی طرح مروی ہے۔ (کہ وہ بھی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے۔)