اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 119
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص ابن عمر رضی
اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ فلاں شخص نے آپ کو سلام کہلا بھیجا ہے، آپ نے فرمایا
: مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ اس نے دین میں نئی بات پیدا کر لی ہے، اگر اس نے واقعی ایسا کیا ہے تو اس کو
میرے سلام کا جواب نہ پہنچاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
میری اُمت یا اس اُمت میں خسف (زمین میں دھنسنا) اور مسخ (چہرہ کا بدل جانا) یا قذف (پتھر کا
برسایا جانا) ہوگا اور یہ اہل قدر (منکرین تقدیر پر) کے لئے ہوگا۔ (اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور
ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2152 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4613 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.