اردو
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قرأت اسی کی قرأت ہے۔ (اب
مقتدی کو نہ سورہ فاتحہ کی قرأت کی ضرورت ہے نہ کسی اور سورت کی۔) (اس کی روایت ابن عدی نے
کامل میں اور طبرانی نے الاوسط میں کی ہے۔)
اور دارقطنی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے
اور طحاوی اور امام احمد نے بھی جابر رضی اللہ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔
اور احمد بن منیع نے اپنی مسند میں جابر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے
اور امام ابن الہمام نے کہا ہے کہ امام احمد بن منیع کی اس حدیث کی سند مسلم کی شرط کے موافق ہے اس
لئے یہ حدیث مسلم کی حدیثوں کی طرح صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 856 (unverified) 50% confidence
Mishkat (candidate) 856
Confidence and text similarity are not editorial verification.