اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1356
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز میں سورہ
فاتحہ سے پہلے) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ آہستہ پڑھا کرتے تھے اور حضرت ابوبکر و حضرت عمر و
حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم بھی بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ (نماز میں سورہ فاتحہ سے
پہلے) آہستہ ہی پڑھتے تھے۔
(اس کی روایت طبرانی نے کی ہے اور اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں۔)
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ان احادیث میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ آہستہ پڑھتے تھے اس سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں ایک یہ کہ سورہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم آہستہ پڑھنا چاہئے اور دوسرے یہ کہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سورہ فاتحہ کا جزء نہیں ہے، اگر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سورہ فاتحہ کا جزء ہوتا تو اس کو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سورہ فاتحہ کی طرح جہر سے پڑھتے، سورہ فاتحہ کو جہر سے پڑھنا اور بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ کو آہستہ پڑھنا یہ خود اس بات کی بیّن دلیل ہے کہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سورہ فاتحہ کا جزء نہیں ہے۔