اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1365
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تمہارا ارادہ نماز کا ہو تو تم اول اپنی صفیں سیدھی کرلو، پھر تم میں سے
کوئی امام بن جائے، جب امام اللہ اکبر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو، اور جب امام ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کہے (اور آمین کہنے کا ارادہ کرے) تو تم بھی آمین کہو، اللہ تعالیٰ تمہاری دعاء
کو قبول فرمائے گا جب امام اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائے تو تم بھی اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جاؤ مگر امام
تم سے پہلے رکوع میں جائے اور تم سے پہلے رکوع سے سر اٹھائے اس طرح تمہارے اور امام کے رکوع
کی مقدار برابر ہو جائے گی اور یہ بھی فرمایا کہ امام جب ”سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‘‘ کہے تو تم ”اللَّهُمَّ
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ‘‘ کہو اللہ تعالیٰ تمہاری حمد سنے گا۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 404a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.