Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1206

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1206Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1377
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر کے فرض کی پہلی رکعت میں اکثر الٓمٓ تَنْزِيل (سورہ سجدہ) اور دوسری رکعت میں ”هَلْ اَتٰى عَلَى الْإِنْسَانِ“ پڑھا کرتے تھے۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 891 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 880a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اکثر جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورہ ”آلم سجدہ“ اور سورہ الدہر پڑھا کرتے تھے، علامہ عینی رحمہ اللہ نے اس بارے میں ”محیط“ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ امام جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ان دو سورتوں کے سوا بعض اوقات دوسری سورتیں بھی پڑھا کرے، تاکہ ناواقف ان سورتوں کو ہمیشہ پڑھنے سے یہ گمان نہ کرے کہ جمعہ کے دن نماز فجر میں ان دو سورتوں کے سوا اور سورتوں کا پڑھنا جائز نہیں ہے۔