English
From Ibn Abbas who said: The Messenger of Allah ﷺ used to recite in the two rak’ahs of Fajr: قُوْلُوا ءَامَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا (Al-Baqarah: 136) and قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ (Aal-e-Imran: 64).
العربية
Typed, pending editorial approval
١٢٢١ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَقْرَأُ فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ ﴿ قُوْلُوا ءَامَنَّا بِاللهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا (البقرة: ١٣٦) ، وَالَّتِي فِي آلِ عِمْرَانَ قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1394
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سنت فجر کی پہلی رکعت میں سورہ بقرہ پ1ع16 کی یہ آیت) پڑھتے تھے، فرمایا ”قُوْلُوْا
(مسلمانو! تم یہود و نصاریٰ کو یہ) جواب دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور (قرآن پر) جو ہم
پر اترا (اس پر) اور (صحیفے) جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق اور حضرت
یعقوب علیہم السلام اور حضرت یعقوب کی اولاد پر اترے (ان پر) اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ
علیہم السلام کو جو (کتاب) ملی اس پر اور جو (دوسرے) پیغمبروں کو ان کے پروردگار سے ملا (اس پر)
ہم ان (پیغمبروں) میں سے کسی ایک میں بھی (کسی طرح کی) جدائی نہیں سمجھتے اور ہم اسی (ایک خدا)
کے فرمان بردار ہیں۔ اور سنت فجر کی دوسری رکعت میں (سورہ آل عمران پ3ع7) کی یہ آیت
اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ“ (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے کہو کہ اے اہل کتاب آؤ ایسی بات
کی طرف (رجوع کرو) جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں (مانی جاتی) ہے کہ خدا کے سوا کسی کی
عبادت نہ کریں اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ کے سوا ہم میں سے کوئی کسی کو (اپنا)
مالک نہ سمجھے، پھر اگر (ایسی سیدھی اور سچی بات کے ماننے سے بھی) منہ موڑیں تو (مسلمانو! ان لوگوں سے)
کہہ دو کہ تم اس بات کے گواہ رہو کہ ہم تو ایک ہی خدا کو مانتے ہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 727b (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.