Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1238

(یہ بات رکوع کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ بات رکوع کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1238Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1412
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جب آیت ”فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ“ (اپنے عظمت والے پروردگار کے نام کی تسبیح و تقدیس بیان کرتے رہو) نازل ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اس کو اپنے رکوع کی تسبیح مقرر کرلو، اور جب آیت ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ (اپنے پروردگار عالیشان کی تسبیح و تقدیس کیا کرتے رہو) نازل ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اس کو اپنے سجدے کو تسبیح مقرر کرلو (یعنی رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ (میرا عظمت والا پروردگار پاک ہے) اور سجدے میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى (میرا عالی شان پروردگار پاک ہے) پڑھا کرو۔ (اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، طحاوی اور دارمی نے کی ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 869 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 887 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 879 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 879

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث سے وضاحت کے ساتھ ثابت ہوا کہ جب یہ آیتیں ”فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ اور سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى نازل ہوئیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ کو رکوع میں اور سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کو سجدہ میں مقرر کرلو۔ اور اس حدیث سے پہلے والی حدیثوں میں جو مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجدہ میں ”سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ اور سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي“ پڑھا کرتے تھے تو اس قسم کی دعاؤں کے بارے میں درمختار میں لکھا ہے کہ یہ نفل نمازوں سے متعلق ہیں کہ ان کو نفل نمازوں کے رکوع اور سجدوں میں پڑھا جا سکتا ہے جیسا کہ حلبی کا قول ہے کہ نفل نمازوں میں اس قسم کی وسعت ہے کہ ان کے رکوع میں ”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ“ کے بعد اور سجدہ میں ”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى“ کے بعد ان مذکورہ دعاؤں کو پڑھا جا سکتا ہے البتہ فرض نمازوں کے رکوعوں میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ اور سجدوں میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کے علاوہ کوئی اور دعائیں یا تسبیحات نہ پڑھی جائیں۔