اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1425
ابوحمید رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے نماز پڑھنے کا تفصیلی بیان ہے اس میں سجدہ کی کیفیت اس طرح مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے سجدہ فرمایا تو اپنی ناک اور پیشانی کو زمین پر رکھ دیا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو پہلوؤں سے
علیحدہ رکھا۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)