اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1439
معدان بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت
ثوبان رضی اللہ عنہ سے ملا اور دریافت کیا کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے اگر میں اس کا پابند ہوجاؤں تو
اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے مجھے جنت میں داخل کردیں ثوبان رضی اللہ عنہ یہ سن کر خاموش رہے، میں
نے دوبارہ دریافت کیا (تو میری رغبت اور شوق بڑھانے کے لئے) پھر بھی خاموش ہی رہے جب
میں نے تیسری دفعہ پوچھا تو کہنے لگے کہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سوال کیا تھا تو
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ (تم کثرت سے نمازیں پڑھ کر) زیادہ سجدے کیا کرو،
کیوں کہ تمہارے ہر سجدے پر خدائے تعالیٰ تمہارا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ مٹا دیتا ہے
معدانؒ کہتے ہیں کہ پھر اسی طرح میں (ایک دفعہ) حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے بھی ملا اور ان
سے بھی وہی بات پوچھی جو حضرت ثوبان سے پوچھی تھی تو انہوں نے بھی وہی بات کہی جو ثوبانؓ نے کہی
تھی۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 488 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.