اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1471
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اس
حالت میں تشریف فرما ہوئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور خوشی سے چمک رہا تھا آپ نے
ارشاد فرمایا کہ جبرئیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور یہ خوشخبری سنائے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم آپ کو ایک خوشخبری سناتے ہیں جس سے آپ راضی اور خوش ہو جائیں گے
وہ یہ ہے کہ آپ کی امت میں سے جو کوئی آپ پر ایک دفعہ درود پڑھتا ہے اس پر میں دس دفعہ رحمت
نازل کرتا ہوں اور آپ کی امت میں سے جو کوئی آپ پر ایک دفعہ سلام بھیجتا ہے تو میں بھی اس پر دس
دفعہ سلام بھیجتا ہوں۔
(اس کی روایت نسائی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 928 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.925
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1283 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 928
Confidence and text similarity are not editorial verification.