اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1475
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض
کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں چاہتا ہوں کہ کثرت سے آپ پر درود بھیجا کروں، میں نے
اپنے لئے دعاء کا ایک وقت معین کر لیا ہے، اس میں سے کتنا وقت آپ پر درود بھیجنے کیلئے مقرر کروں؟
تو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جتنا چاہو، تو میں نے عرض (اچھا) ایک چوتھائی وقت
مقرر کروں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جتنا چاہو، اگر اس سے بھی زیادہ کر لو تو تمہارے لئے بہتر
ہے میں نے عرض کیا تو کیا آدھا وقت اس میں لگا دوں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جتنا چاہو
اور اگر اس سے بھی زیادہ کر لو تو تمہارے لئے بہتر ہے، میں نے عرض کیا کہ دو تہائی وقت درود بھیجنے میں
گزار دوں؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جتنا چاہو، اگر اس سے بھی زیادہ پڑھو تو تمہارے لئے
بہتر ہے میں نے عرض کیا حضور! اگر ایسا ہی ہے تو میں اپنے دعاء پڑھنے کا کل وقت آپ پر درود پڑھنے میں
لگا دیتا ہوں، اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تو ایسی حالت میں (درود کی برکت سے) تمہارے
دینی اور دنیوی تمام مقاصد پورے کر دئیے جائیں گے اور تمہارے سارے فکر و غم دور ہو جائیں گے اور
تمہارے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2457 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 929 (unverified) 94% confidence
Mishkat (candidate) 929
Confidence and text similarity are not editorial verification.