اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1539
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ نماز ظہر پڑھا کرتا تھا (اور سخت گرمی کی وجہ سے) مٹھی بھر کنکریاں ایک ہاتھ میں لے لیا
کرتا کہ وہ میری ہتھیلی میں ٹھنڈی ہوجائیں اور سجدہ کے وقت پیشانی رکھنے کی جگہ ان کو رکھ دیا کرتا
تھا کہ میں ان پر سجدہ کرسکوں۔
(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 399 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1081 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: شیخ سندھی نے شرح نسائی میں لکھا ہے کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نمازی کی حالت میں عذر کی وجہ سے عمل قلیل جائز ہے۔