اردو
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نماز میں (کبھی) کن اکھیوں سے دائیں اور بائیں طرف دیکھ لیا کرتے تھے (اس لئے نماز
میں کبھی کن اکھیوں سے دیکھنا مباح ہے لیکن اس کی عادت ڈالنا مکروہ تنزیہی ہے۔ (جیسا کہ درمختار،
زیلعی، شرح ملتقی، الباقانی اور اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔) مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز
میں) گردن موڑ کر پیچھے کی طرف نہیں دیکھتے تھے (اس لئے کہ ایسا کرنے سے نماز مکروہ تحریمی ہوتی
ہے اور اگر نماز میں سینہ پلٹا کر اِدھر اُدھر دیکھیں تو نماز فاسد ہو جاتی ہے۔
(جیسا کہ درمختار اور رد المحتار میں مذکور ہے۔) (اس کی روایت ترمذی اور نسائی نے کی ہے۔)
عمدة القاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت بیان کی گئی ہے کہ
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع فرماتے تو اپنے سجدے کی جگہ کے علاوہ کہیں نہیں دیکھتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 587 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.