Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1388

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ اگر نماز میں سہو ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے؟)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ اگر نماز میں سہو ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے؟)

Zujajat al-Masabih 1388Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1588
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک بار) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز میں چار رکعت کے بعد قعدۂ اخیرہ کر کے ایک رکعت کی زیادتی سے) پانچ رکعتیں پڑھائیں (ایک صحابی کے یاد دلانے پر) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کئے (پھر تشہد درود اور دعاء پڑھ کر) آپ نے (نماز سے باہر آنے کے لئے پھر) سلام پھیرا۔ (اس کی روایت بخاری اور ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1226 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ ابن سیرین اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہم کی دونوں حدیثیں جو اوپر گزر چکی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں کمی ہونے سے سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کرنے چاہئیں اور اسی طرح ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی مذکور الصدر حدیث سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں زیادتی ہونے سے بھی سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کرنے چاہئیں۔ اس طرح ثابت ہوا کہ نماز میں سہواً خواہ کمی ہو یا زیادتی دونوں صورتوں میں سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کریں، پھر تشہد (درود اور دعاء پڑھ کر نماز سے باہر آنے کے لئے پھر) سلام پھیریں اور یہی مذہب حنفی ہے۔ (یہ مضمون مرقات سے ماخوذ ہے۔)