Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1392

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ اگر نماز میں سہو ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے؟)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب اس بیان میں ہے کہ اگر نماز میں سہو ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے؟)

Zujajat al-Masabih 1392Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1592
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب امام دو رکعتوں کے بعد (قعدہ اولیٰ کئے بغیر سہواً) کھڑا ہونے لگے اور سیدھا ہونے سے قبل (یعنی گھٹنے زمین سے جدا ہونے سے پہلے) قعدہ اولیٰ نہ کرنا یاد آ جائے تو وہ (قعدہ اولیٰ کے لئے) بیٹھ جائے (اور مقتضی یہ ہے کہ اس صورت میں سجدہ سہو نہ کرے) اور اگر امام قیام کے قریب ہو گیا ہے (یعنی اس کے گھٹنے زمین سے جدا ہو چکے ہیں تو وہ قعدہ اولی کے لئے) نہ بیٹھے اور (نماز پوری کر کے قعدہ اولی نہ کرنے کی وجہ سے) سہو کے دو سجدے ادا کرے۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1036 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1208 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.