English
Abu Sa'id (may Allah be pleased with him) narrated: "I saw a dream while I was writing Surah Sad. When I reached the verse of prostration, I saw the inkpot, the pen, and everything around me turning into prostration. I narrated this to the Messenger of Allah (peace be upon him), and he continued to prostrate in it." [Narrated by Imam Ahmad]
In Jam' al-Athar, the consistent practice without abandonment indicates obligation, as is evident from the apparent meaning of his statement: "He continued to prostrate," which indicates obligation, as mentioned in Fath al-Qadir.
العربية
Typed, pending editorial approval
١٤٠٤ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: رَأَيْتُ رُؤْيَا وَأَنَا أَكْتُبُ سُوْرَةَ صَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ السَّجْدَةَ رَأَيْتُ الدَّوَاةَ وَالْقَلَمَ وَكُلَّ شَيْءٍ يَحْضُرُنِي انْقَلَبَ سَاجِدًا، فَقَالَ: قَصَصْتُهَا عَلَى رَسُوْلِ اللهِ ﷺ فَلَمْ يَزَلْ يَسْجُدُ بِهَا. رَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ.
وَفِي جَامِعِ الْآثَارِ الْمُوَاظَبَةُ مِنْ غَيْرِ تَرْكِ، كَمَا يَدُلُّ عَلَيْهِ ظَاهِرُ قَوْلِهِ: «فَلَمْ يَزَلْ» دَالٌ عَلَى الْوُجُوبِ، كَذَا فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ».
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1606
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا
کہ سورہ ص لکھ رہا ہوں جب میں (خواب ہی میں) آیت سجدہ تک پہنچا اور اس کو لکھا تو کیا دیکھتا
ہوں کہ دوات اور قلم اور جو چیزیں میرے سامنے تھیں سب سجدہ میں گر گئیں، ابو سعید رضی اللہ عنہ نے
کہا کہ میں نے اپنا یہ خواب حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے بیان کیا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام
نے سمجھا کہ اس میں حق تعالیٰ کی طرف سے، ہم کو سجدہ تلاوت کرنے کی تعلیم ہو رہی ہے اس لئے اس
کے بعد سے سورہ ص کے آیت سجدہ پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سجدہ تلاوت کیا کرتے تھے۔
(اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1040 (unverified) 35% confidence
Mishkat (candidate) 1040
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: جامع الآثار میں لکھا ہے: اس حدیث شریف کے الفاظ ”فَلَمْ يَزَلْ يَسْجُدُ بِهَا“ (حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سورہ ص کے سجدہ تلاوت کو ہمیشہ ادا فرماتے تھے) واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سورہ ص کے اس سجدہ تلاوت کو ہمیشہ ادا کرنا، اور اس کو کسی وقت بھی ترک نہ کرنا اس سے ثابت ہے کہ سورہ ص کا سجدہ تلاوت بھی واجب ہے (یہ فتح القدیر میں مذکور ہے)۔