Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1417

(یہ باب ان اوقات کے بیان میں ہے جن میں نمازوں کا ادا کرنا ممنوع یا مکروہ ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ان اوقات کے بیان میں ہے جن میں نمازوں کا ادا کرنا ممنوع یا مکروہ ہے)

Zujajat al-Masabih 1417Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1623Noor 1624
ذکوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ امّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے حدیث بیان فرمائی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی فرض کے بعد خود نفل نماز پڑھا کرتے تھے اور دوسروں کو اس سے منع فرماتے تھے، اسی طرح آپ خود صوم وصال رکھا کرتے تھے اور دوسروں کو اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔ اسکی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔ اور دارقطنی کی ایک روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی فرض کے بعد دو رکعت نفل پڑھا کرتے تھے اور اس سے دوسروں کو منع فرمایا کرتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1280 (unverified) 78% confidence · Validation similarity: 0.645

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف۔ صوم وصال یہ ہے کہ جس طرح دن میں روزہ رکھتے ہیں اسی طرح رات کو بھی بغیر افطار وسحر کے روزہ رکھے، اسی طرح کئی کئی دن مسلسل روزہ رکھتا رہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیت تھی لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو منع فرمایا ہے۔