Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1434

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1434Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1643
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک بار نماز کے لئے اذان دی اور چونکہ اس رات سردی بھی تھی اور ہوا بھی، اس لئے اذان کے بعد آپ نے فرمایا: لوگو! اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھ لو (گو تمہارے ذمہ سے نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب ساقط نہیں ہوا ہے مگر مشقت اور تکلیف کی وجہ سے تم کو یہ اجازت دی جا رہی ہے) پھر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا (یہ میں اپنے طرف سے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سردی یا بارش کے وقت میں مؤذن کو اذان کے بعد یہ کہنے کا حکم دیتے تھے کہ لوگو! اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھ لو۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 666 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 697a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: تعلیق ممجد میں مذکور ہے کہ سردی اور ہوا اور اسی قسم کی چیزوں کے پیش آنے پر جماعت میں نہ آنے کی رخصت و اجازت ہے اور یہ رخصت شارع علیہ الصلوۃ والسلام کی جانب سے ہم کو آرام اور سہولت پہنچانے کے طور پر ہے لیکن نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب باقی ہے اس لئے کوئی شخص تکلیف اور مشقت کے باوجود جماعت میں آئے تو یہ اس کے لئے عزیمت ہے اور بڑے ثواب کا باعث ہے اس لئے کہ بہت سی حالتوں میں جماعت میں آنے کی فضیلت اور جماعت میں نہ آنے کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔