اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 157
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں ایک دن
دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے دو آدمیوں کی آواز سنی جو ایک آیت کے بارے میں اختلاف کر رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم برآمد ہوئے اور آپ کے چہرہ مبارک پر غصہ کے آثار تھے، فرمایا: تم سے پہلے کے لوگ اللہ کی
کتاب میں اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2666 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: یہاں اختلاف سے مراد گمراہ فرقوں کا اختلاف ہے، ائمہ مجتہدین کا اختلاف مراد نہیں، ایسا اختلاف تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے بھی منقول ہے جو باعث رحمت ہے۔