اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1733
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ختم کی تو ہماری
جانب رخ کر کے ارشاد فرمایا لوگو! میں تمہارا امام ہوں (اور امام اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی
متابعت کی جائے) لہذا تم مجھ سے نہ رکوع کرنے میں سبقت کرو اور نہ سجدہ کرنے میں، نہ قیام میں
اور نہ سلام پھیرنے میں (اگر سبقت کرو گے تو متابعت نہ رہے گی) (تم سمجھتے ہوں گے کہ) میں
سامنے ہی دیکھتا ہوں، ایسا نہیں بلکہ میں اپنے پیچھے سے بھی ایسا ہی دیکھتا ہوں، جیسا کہ سامنے سے
(اس لئے میں دیکھ لیتا ہوں کہ افعال نماز میں تم میری متابعت کرتے ہو یا مجھ سے سبقت کرتے
ہو)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 426a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.