Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1603

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1603Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1845
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھی کہ آپ نیند سے گھبرائے ہوئے اٹھے ہیں (میں پوچھنا چاہتی تھی کہ) خود آپ تعجب سے فرمانے لگے ”سُبْحَانَ اللّٰه“! آج کی رات کیا دیکھتا ہوں کہ (میری امت کی محتاجی دور ہوگی) اور ان کو بے شمار خزانے دئے جا رہے ہیں (اور یہ بھی میری امت پر بہت بڑا فتنہ ہے) اور کیا دیکھتا ہوں کہ طرح طرح کے فتنے بھی میری امت پر نازل ہو رہے ہیں (جس سے فساد اور خوں ریزی میری امت میں ظاہر ہوگی) کوئی ہے کہ میرے حجرے والیوں (ازواج مطہرات) کو جگا دے (کہ اب سونے کا وقت نہیں ہے، اٹھو! جاگو! خدا سے گڑگڑا کر دعائیں کرو، اور تہجد پڑھو (تاکہ اللہ تعالیٰ تہجد کی برکت سے مال و دولت اور فساد و خون ریزی کے فتنہ سے ہم کو بچائے) (مال و دولت کے فتنوں میں سے ایک فتنہ یہ ہے کہ عورتیں نہایت باریک اور قیمتی لباس پہنیں گی جس سے ان کا جسم ظاہر ہوگا اور نخوت اور غرور پیدا ہوگا جس کے سبب سے یہ قیامت کے دن برہنہ اٹھیں گی، دنیا میں جتنا غرور کی تھیں آخرت میں اتنا ذلیل ہوں گی) جیسے دنیا میں باریک لباس پہن کر برہنہ تھیں، ویسے ہی آخرت میں برہنہ رہیں گی۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7069 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1126 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 115 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.