Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1612

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1612Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1855
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین طرح کے لوگ ہیں (جن پر اللہ تعالیٰ کی محبت آتی ہے اور ان سے راضی ہو کر وہ جو تین کام کر رہے ہیں) ان کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں، جس طرح ان کی شان کے سزاوار ہے (یہ ہنسنا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور راضی ہونے کی علامت ہے، اللہ تعالیٰ کا ہنسنا بھی متشابہات سے ہے، ہم اس پر ایمان لائے ہیں، بیشک اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں، ہنسنے کے معنی تو معلوم ہیں مگر اس کی کیفیت معلوم نہیں، کیسے خوش تقدیر ہیں وہ لوگ جن سے اللہ راضی ہو کر ہنسیں، جن کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں ان میں) ایک تو وہ شخص ہے جو رات کے وقت (نیند کو دور کر کے نرم بستر سے اٹھ کر محض اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے) تہجد پڑھنے کھڑا ہو، دوسرے جن کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں وہ لوگ ہیں جو نماز کے لئے صف بندی کرتے ہیں (یہ صف بندی اللہ تعالیٰ کو نہایت پیاری معلوم ہوتی ہے ان کے فعل کو پسند کر کے اور ان سے راضی ہو کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں) تیسرے جن کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستے ہیں وہ لوگ ہیں (جو محض اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے جان پر کھیل کر) اللہ کے دشمنوں سے لڑنے کے لئے ان کے مقابلہ میں صف بستہ ڈٹے ہوئے کھڑے رہتے ہیں۔ (اس کی روایت امام بغوی نے شرح السنہ میں کی ہے۔)