اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1857
ابو سعید اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما دونوں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص نیند سے تہجد کے لئے خود بھی اٹھتا ہے اور اپنے اہل
و عیال کو بھی جگاتا ہے اور یہ سب مل کر تہجد کے (آٹھ رکعت پڑھیں یا کم سے کم) دو رکعت ہی پڑھ لیں
تو اللہ تعالیٰ مردوں کا نام ذاکرین میں یعنی ان لوگوں میں جو اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرتے ہیں اور
عورتوں کا نام ذاکرات میں یعنی اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والیوں میں لکھ دیتے ہیں، تہجد کا
کیسا مبارک وقت ہے کہ تھوڑی سی عبادت سے بہت عبادت کا ثواب ملتا ہے)
(اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1309 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1335 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1459 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.