Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1620

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور تہجد پڑھنے والے کو جو ثواب ملتا ہے اس کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1620Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1864
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یوں تو اور لوگ بھی تہجد پڑھا کرتے ہیں مگر) حضرت داؤد علیہ السلام کی تہجد اللہ تعالیٰ کو بہت پسند تھی ایسا ہی (نفل روزے اور لوگ بھی رکھا کرتے ہیں مگر) حضرت داؤد علیہ السلام کے نفل روزے بھی اللہ تعالیٰ کو بہت پسند تھے (حضرت داؤد علیہ السلام کس طرح تہجد پڑھتے تھے اس کو سنئے: آپ رات کے چھ حصے کرتے) آدھی رات یعنی پہلے تین حصوں میں (اوراد و وظائف کے بعد) سوجاتے تھے، اور اس کے بعد کا چوتھا اور پانچواں حصہ تہجد میں گزارتے پھر آخری چھٹے حصے میں سوجاتے (اور صبح صادق ہوتے ہی اٹھ جاتے تھے۔ اب حضرت داؤد علیہ السلام کے نفل روزوں کی کیفیت سنئے:) آپ ایک دن نفل روزہ رکھتے اور ایک دن روزہ چھوڑ دیتے (کہنے کو تو
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1131 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

یہ آسان ہے مگر ان پر عمل کر کے دیکھئے تو معلوم ہوگا کہ یہ نفس پر کس قدر شاق ہیں، اب رہی یہ بات کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسی تہجد کیوں نہیں پڑھے اور ایسے روزے کیوں نہیں رکھے؟ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر عمل کرتے تو امت کے لئے یہ سنت ہوجاتا، ہر تہجد پڑھنے والے کو اسی طرح کرنا پڑتا، اور ہر نفل روزہ رکھنے والے کو اسی طرح روزے رکھنا پڑتا۔ آپ رحمۃٌ للعالمین ہیں، آپ نہیں چاہتے کہ امت کو اس طرح مجبور کریں اور مشقت میں ڈالیں، اس لئے خود اس پر عمل نہ کر کے امت کو بتا دیئے کہ تم کو جس طرح آسان ہو تہجد پڑھو اور جس طرح تمہارے لئے نفل روزے رکھنے میں سہولت ہو اس طرح روزے رکھو! بات بات میں آپ جو سہولت رکھے ہیں اس سے دل چاہتا ہے کہ آپ پر قربان ہوجائیں)۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)