English
Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) would sometimes break his fast during a month to the extent that we thought he would not fast at all, and at other times he would fast so much that we thought he would not break his fast at all. If you wished to see him praying at night, you would see him, and if you wished to see him sleeping, you would see him."
العربية
Typed, pending editorial approval
١٦٢٢ - عَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يُفْطِرُ مِنَ الشَّهْرِ حَتَّى نَظُنَّ أَنْ لَا يَصُوْمَ مِنْهُ شَيْئًا، وَيَصُوْمُ حَتَّى نَظُنَّ أَنْ لَا يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا، وَكَانَ لَا تَشَاءُ أَنْ تَرَاهُ مِنَ اللَّيْلِ مُصَلَّيًا إِلَّا رَأَيْتَهُ، وَلَا نَائِمًا إِلَّا رَأَيْتَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1866
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے ہر کام میں میانہ روی اور اعتدال ہوتا تھا تم کبھی حضور کو نہیں دیکھو گے کہ آپ کسی کام کو
افراط سے کر رہے ہیں یا کسی کام میں تفریط کر رہے ہیں (مثال کے طور پر سنئے) رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم بعض مہینوں میں روزے نہ رکھتے تھے اور اتنے دن ناغہ کرتے کہ ہمارا خیال جاتا کہ اب
آپ روزہ نہ رکھیں گے) پھر جب روزے رکھتے تو اتنے رکھتے کہ ہمارا خیال ہو جاتا کہ اب آپ
روزہ ترک ہی نہ کریں گے (اگر آپ کو اعتدال پسند نہ ہوتا تو ہمیشہ نفل روزے رکھتے، جس سے افراط
ثابت ہوتا یا ہمیشہ نفل روزے ترک فرماتے جس سے تفریط معلوم ہوتی، ایسا نہ کر کے کبھی روزے
رکھتے جب نشاط ہوتا کبھی روزے ترک کرتے، جب روزے ترک کرنے کی ضرورت معلوم ہوتی)
اب ایک دوسری مثال آپ کے اعتدال پسند ہونے کی سنیئے: حضور کی نمازِ شب کی کیفیت یہ تھی کہ
اگر تم حضور کو نماز شب میں مشغول دیکھنا چاہتے تو دیکھ سکتے تھے اور اگر تم حضور کو سوتے ہوئے دیکھنا
چاہتے تو ایسا بھی دیکھ سکتے تھے (اگر آپ کو اعتدال پسند نہ ہوتا اور آپ نماز پڑھتے تو تمام رات نماز
پڑھتے رہتے اور سوتے تو تمام رات سویا کرتے، ایسا نہ کر کے آپ رات میں آرام بھی فرماتے اور
نمازیں بھی پڑھتے، اس لئے صاحبو! حضور کی سنت پر عمل کر کے ہر کام میں میانہ روی اور اعتدال
اختیار کرو)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Qur’an-related source paragraphs
And the saying of Allah, the Almighty: "And be moderate in your pace." (Luqman, 31:19)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1141 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.