Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1650

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

Zujajat al-Masabih 1650Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1896
غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ مجھے یہ تو بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنابت کا غسل اول شب میں کیا کرتے تھے یا آخر شب میں؟ تو ام المومنین ارشاد فرمائیں کہ کبھی تو آپ اول شب میں غسل فرما لیا کرتے تھے اور کبھی آخر میں، میں نے کہا: اللہ اکبر! خدا کا شکر ہے کہ جس نے دین میں آسانی فرما دی، پھر میں نے دریافت کیا: اچھا یہ تو فرمائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول شب میں وتر پڑھا کرتے تھے یا آخر شب میں؟ ام المومنین ارشاد فرمائیں کہ کبھی آپ اول شب میں وتر پڑھ لیا کرتے تھے (اور پھر اپنے وقت پر تہجد پڑھا کرتے تھے، اس سے معلوم ہوا کہ وتر پڑھنے کے بعد اور نمازیں پڑھنا جائز ہے) اور کبھی آخر شب میں (تہجد کے بعد) وتر پڑھا کرتے تھے، میں نے کہا: اللہ اکبر! خدا کا شکر ہے جس نے دین میں وسعت عطا فرمائی۔ پھر میں نے دریافت کیا: اچھا یہ بھی بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن پاک (تہجد میں) آواز سے پڑھا کرتے تھے یا آہستہ؟ ام المومنین ارشاد فرمائیں کہ کبھی آپ قرآن پاک (تہجد میں) آواز سے پڑھتے اور کبھی آہستہ، میں نے کہا: اللہ اکبر، خدا کا شکر ہے جس نے دین میں آسانی کر دی۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ابن ماجہ نے صرف حدیث کے آخری حصہ کو یعنی تہجد میں قرآن پڑھنے کے متعلق جو ذکر ہے صرف اسی کو بیان کیا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 226 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.