Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1652

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نماز وتر واجب ہے اور اس کے تین رکعات ایک سلام

Zujajat al-Masabih 1652Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1898
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ پچھلی رات میں نہ اٹھ سکے گا تو شروع رات میں (نماز عشاء کے بعد) وتر پڑھ لے (اس اہتمام سے معلوم ہوا کہ وتر واجب ہے اگر وتر واجب نہ ہوتی تو اس طرح اہتمام نہیں کیا جاتا جیسے اور سنتوں کے لئے ایسا اہتمام نہیں کیا گیا) اور جس کو امید ہو کہ پچھلی رات میں اٹھ سکے گا تو وتر آخر شب میں پڑھے کیونکہ آخر شب کی نماز میں رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں (اور اللہ تعالیٰ بھی آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اس لئے ایسے شخص کے لئے آخر شب میں وتر پڑھنا افضل ہے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 755a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.