Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1679

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

Zujajat al-Masabih 1679Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1933
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (ایک دفعہ) اس ارادہ سے رات گزاری کہ دیکھوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر میں دعائے قنوت کب پڑھتے ہیں؟ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وتر کی تیسری رکعت میں) رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے ہیں۔ پھر میں نے اپنی والدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا کو یہ عرض کر کے خدمت گرامی میں بھیجا کہ وہ ازواج مطہرات کے ساتھ رات گزاریں تا کہ دیکھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر میں دعائے قنوت کب پڑھتے ہیں؟ (وہ گئیں) اور واپس آ کر مجھ سے کہنے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وتر کی تیسری رکعت میں) رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھے ہیں۔ (اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے۔)