Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1681

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں اس دعاء کے احکام مذکور ہیں جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے)

Zujajat al-Masabih 1681Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1935
سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہم کو فرماتے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کی آخری رکعت میں دعائے قنوت پڑھتے رہے ہیں، اور یہ حضرات خود بھی (وتر کی تیسری رکعت میں رکوع سے پہلے) دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ (اس کی روایت دارقطنی اور بیہقی نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (3)

Note 1

they would do the same

(1) The statement "they would do the same" indicates that the companions consistently practiced Qunut in Witr, as mentioned by Sheikh Ibn Al-Humam.

Note 1

قوله

(۱) قوله: كانوا يفعلون ذلك: لا شك أن في ما قدمناه من الأحاديث ما هو نص على المواظبة على قنوت الوتر أشار إليه الشيخ ابن الهمام.

Note 1

ف: واضح ہو کہ ان سب احادیث شریفہ سے ثابت ہوا کہ وتر کی تیسری رکعت میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ہمیشہ عمل رہا ہے، یہ امام ابن الہمام رحمہ اللہ نے فرمایا ہے۔