Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1712

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

Zujajat al-Masabih 1712Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1971
ابوعبدالرحمن سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ماہ رمضان میں حفاظ کو بلاتے اور ان میں سے ایک حافظ کو حکم دیتے کہ وہ لوگوں کو 20 رکعت تراویح پڑھائے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو خود نماز وتر پڑھاتے تھے۔ (اس کی روایت بیہقی نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: تراویح جیسے مردوں کے لئے سنت مؤکدہ ہے ایسے ہی عورتوں کے لئے بھی 20 رکعت سنت مؤکدہ ہے اس لئے ان کو بھی چاہیے کہ فرض نمازوں کی طرح اپنے اپنے گھروں میں رمضان میں عشاء کے فرض و سنت اور نفل کے بعد دو دو رکعت کی نیت باندھ کر 20 رکعت تراویح پڑھا کریں، اور جب تراویح کے 20 رکعت ادا کر چکیں تو نماز وتر پڑھیں۔ (طحطاوی)